پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

بی جے پی جھارکھنڈ والوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے: کانگریس

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 29, 2024
in سیاست
0
تلنگانہ کانگریس نے انتخابی مہم میں شدت پیداکردی
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رانچی، 28 جولائی (یو این آئی) جھارکھنڈ پردیش کانگریس ترجمان سونل شانتی نے کہا کہ بی جے پی جھارکھنڈ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی ہے اور جھارکھنڈ والوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ریاستی کانگریس ترجمان سونل شانتی نے آج بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ جھارکھنڈ کے لوگوں میں علیحدگی پسندی پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے ذریعہ پارلیمنٹ میں سنتھال پرگنہ، بہار اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں کو ملا کر مرکزکے زیر انتظام علاقہ بنانے کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا اصل کردار آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔ وہ جھارکھنڈ میں قبائلی برادری کا بی جے پی سے دور ہونا ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے اسمبلی میں بی جے پی کے وہپ ویرنچی نارائن کے ذریعہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حمایت کرنے پر کہا کہ بی جے پی لیڈران کی پرانی عادت ہے کہ وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں سوراخ کرتے ہیں۔ اپنے مرکزی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے وہ بابولال مرانڈی کی قیادت میں جھارکھنڈ کو تقسیم کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی تشکیل کے ساتھ ہی اسے کھوکھلا کرنے کی سازش بی جے پی کے ذریعہ مسلسل کی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے مرکز کے لاتعلق رویہ کی وجہ سے جھارکھنڈ پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ پچھلے 5 سالوں کے دوران، مرکز کی طرف سے جھارکھنڈ کو دی جانے والی گرانٹ کی رقم میں 5000 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ڈی وی سی کی بقایا رقم مرکزی حکومت کے اشارے پرمسلسل جھارکھنڈ کے کھاتے سے کاٹی گئی۔ جھارکھنڈ کے قدرتی وسائل کا استعمال صنعتی گھرانوں کے حوالے کرنے کے لیے مرکزی حکومت اس ریاست کی باگ ڈور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ گرینڈ الائنس حکومت بننے کے وقت سے ہی اسے مسلسل گرانے کی کوشش بی جے پی کے ذریعہ کی جارہی ہے، لیکن اس میں ناکامی کے بعد بی جے پی کا چالاک گروپ دوسرا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشی کانت دوبے کی شکل میں بی جے پی کی مرکزی قیادت نے صنعت کاروں کا ثالثی جھارکھنڈ میں بیٹھا رکھاہے۔ اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے مرکز کی مودی حکومت دراندازی اور تبدیلی مذہب کا مسئلہ اٹھا کر جھارکھنڈ کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے تاکہ سنتھال پرگنہ علاقے سے بڑے پیمانے پر قبائلی برادری کو بے گھر کرکے اپنے منصوبوں کی طرف بڑھ سکے، لیکن ان کا یہ ارادہ کانگریس اور جھارکھنڈ کی مہاگٹھ بندھن حکومت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Tags: اسمبلیبی جے پیپردیش کانگریسترجمانجھارکھنڈرکن پارلیمنٹسنتھال پرگنہسونل شانتی
ShareTweetSend
Previous Post

بھگونت مان نے 58 ہائی ٹیک ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Next Post

گلاب چند کٹاریا پنجاب کے نئے گورنر مقرر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
گلاب چند کٹاریا پنجاب کے نئے گورنر مقرر

گلاب چند کٹاریا پنجاب کے نئے گورنر مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In