پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہماچل پردیش کی برہمن لڑکی کا قبول اسلام

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 12, 2024
in خاص خبریں
0
ہماچل پردیش کی برہمن لڑکی کا قبول اسلام
0
SHARES
446
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

منڈی، 12 ستمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے اوٹ تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں کی برہمن لڑکی کی طرف سے اسلام قبول کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب لڑکی کے اہل خانہ اس سلسلے میں شکایت درج کرانے اوٹ پولیس اسٹیشن پہنچے۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں لڑکی کے گھر والوں نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی گھر میں اسلام سے متعلق سرگرمیاں کررہی ہے جس کی وجہ سے پورے گھر کا ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ اہل خانہ نے اپنی بیٹی کے اسلام قبول کرنے کے پیچھے سازش اور اس پورے واقعہ کے پیچھے کسی مسلم نوجوان کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو سازش کے تحت برین واش کیا گیا ہے اور اب وہ اپنا مذہب بھول کر اسلام کی باتیں کررہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ لڑکی پنجاب میں تعلیم اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت بھی کرتی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سارا معاملے کو پنجاب میں ہی انجام دیاگیا ہے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد ان کی بیٹی نے ایسی حرکتیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں انہوں نے معاملے کی مکمل جانچ اور ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس سپرنٹنڈنٹ ساکشی ورما نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Tags: اسلاماوٹ تھانہبرہمنپرائیویٹ سیکٹرپنجابماحولمنڈیہماچل پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

نکسلیوں نے دو گاؤں والوں کو ‘عوامی عدالت’ میں قتل کر دیا

Next Post

فوجی سربراہ سری نگر کے دورہ پر

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
فوجی سربراہ سری نگر کے دورہ پر

فوجی سربراہ سری نگر کے دورہ پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In