پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں جرائم

سی بی آئی کا دعویٰ: سندیش کھالی میں ای ڈی پر حملہ شاہجہاں شیخ کی ہدایت پر کیا گیا تھا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 29, 2024
in جرائم
0
سی بی آئی کا دعویٰ: سندیش کھالی میں ای ڈی پر حملہ شاہجہاں شیخ کی ہدایت پر کیا گیا تھا
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلکتہ (یواین آئی)سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملے کے معاملے میں سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہجہاں شیخ نے ہی گائو ں والوں کو ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔سی بی آئی کے وکیل نے جمعرات کو بشیرہاٹ عدالت میں یہ دعویٰ کیاکہ تحقیقات میں یہ تمام معلومات سامنے آئی ہیں۔ عدالت نے شاہجہان کو 12 دن کے لیے جیل بھیج دیا۔ ایک اور کیس میں پانچ دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شاہجہاں شیخ کی چھ دن کی سی بی آئی حراست ختم ہو گئی ہے۔ اسے جمعرات کو بشیرہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے احاطے میں مرکزی فورسز اور پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے شاہجہاں کی تحویل کی درخواست نہیں کی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی اہلکاروں پر حملہ 5 جنوری کو شاہجہاں کے حکم پر کیا گیا تھا۔ اس نےہی اپنے گھر کے آس پاس اپنے حامیوں کو جمع کیا تھا۔شاہجہاں کے ساتھ سوکمل سردار اور محب ملا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشیرہاٹ سب ڈویژنل عدالت نے بھی انہیں 12 دن کی جیل کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ شاہجہاں کے ’قریبی‘ اجیت میتی کو سندیش کھالی تھانے کی پولیس نے پانچ دن کے لیے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔ اجیت کو سند یش کھالی تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ چھ دن کی پولیس حراست کے بعد جمعرات کو اسے بشیرہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا۔ سندیش کھالی تھانے کی پولیس نے مقدمہ نمبر 76 میں ان کی سات دن کی تحویل کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے پانچ روزہ پولیس ریمانڈ کا حکم دیا۔ سندیش کھالی تھانے میں اس کے خلاف کئی شکایتیں ہیں۔ سندیش کھالی تھانے کی پولیس ان تمام الزامات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے اجیت میتی کو حراست میں لینا چاہتی تھی۔ انہیں 2 اپریل کو بشیرہاٹ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔5 جنوری کو ای ڈی نے راشن بدعنوانی معاملے میں شاہجہاں کے سندیش کھالی میں گھر پر چھاپہ مارنے پہنچی تھی ۔اس وقت مرکزی تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں پر مقامی لوگوں نےحملہ کردیا ۔اس حملے میں تین ای ڈی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

اس کے بعد سندیش کھالی کے رہائشیوں کا ایک حصہ شاہجہاں کے پیروکاروں پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے سڑک پر آ گیا۔ شاہجہاں کے قریبی دو لیڈروں، اتم سردار اور شیو پرساد ہزارا عرف شیبو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔تاہم شاہجہاں شیخ کئی ہفتے تک لاپتہ رہے۔ 55 دن کے بعد 29 فروری کو شاہ جہاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسے میناخان سے گرفتار کیا گیا۔ بشیرہاٹ عدالت نے اسے 10 دن کے ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔ وہ سی آئی ڈی کی تحویل میں تھا۔ بعد میں کلکتہ ہائی کورٹ نے شاہجہاں کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کو کہا۔ سندیش کھالی کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ۔

Tags: ای ڈیتحقیقاتدعویٰسی بی آئیشاہجہاں شیخ
ShareTweetSend
Previous Post

وزیر اعظم کو جمہوریت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے فن میں مہارت حاصل ہے: کھڑگے

Next Post

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین کرنے والے با اثر بدھ راہب کو سزا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین کرنے والے  با اثر بدھ راہب کو سزا

سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین کرنے والے با اثر بدھ راہب کو سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In