جمعرات, اپریل 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 31, 2023
in خاص خبریں
0
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ جموں و کشمیر میں کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، لیکن مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے کوئی مقررہ وقت نہیں بتا سکتی مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایس کے کول، جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے اس بیان کو ریکارڈ پر لیا، لیکن واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پرمیرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔
مسٹر مہتا نے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے بارے میں کوئی خاص وقت بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے عدالت کو وہاں سرمایہ کاری، روزگار اور سیاحوں کی تعداد میں اضافے سمیت ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
جسٹس چندرچوڑ کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 29 اگست کو مرکزی حکومت سے سرکاری بیان دینے کو کہا تھا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسٹر مہتا نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں کسی بھی وقت انتخابات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام جاری ہے۔ اس سمت میں کافی کام مکمل ہو چکا ہے۔ حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن اور ریاستی الیکشن پینل کو کرنا ہے۔مسٹر مہتا نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات ہو چکے ہیں اور اب جلد ہی پنچایتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ لیہہ ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات ختم ہو چکے ہیں اور کارگل کے انتخابات ستمبر میں ہوں گے۔ ان انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور پھر اسمبلی انتخابات ہوں گے۔انہوں نے مرکزی حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا کام بتدریج شروع کر دیا گیا ہے، لیکن وہ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے کوئی مقررہ وقت نہیں دے سکتی ہے۔

Tags: انتخاباتکشمیرمرکز
ShareTweetSend
Previous Post

سندھیا نے اڈیشہ کے اتکیلا ہوائی اڈہ کا افتتاح کیا

Next Post

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کااعلان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اپوزیشن پارلیمنٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے معاملے پر حکومت کو گھیرے گی

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کااعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In