اتوار, مارچ 29, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مرکزکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کرانے سے کترا رہا ہے: فاروق عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 6, 2022
in دیار وطن
0
موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی تعاون  پہلی شرط:فاروق عبداللہ
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نئی دلی میں براجمان حکمران جماعت جموں وکشمیر میں اس لئے اسمبلی انتخابات کرانے سے کترا رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر اُن کی حکومت نہیں بنی تو یہاں کی اسمبلی اُس صدارتی حکمنامے کو غیر آئینی قرار دے گی جس کے ذریعے5 اگست2019 کو جموں وکشمیرکی خصوصی پوزیشن چھین لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے جموں وکشمیر میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی نشستوں کی من پسند حدبندی کی، اسمبلی سیٹوں کی ہیراپھیری کی اور موقعہ پرست لوگوں کو زرکثیر دے کر خرید لیا جو یہاں ان کا پروپیگنڈا چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہیں یہاں جیت ملتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
اس لئے اب حکمرانوں نے یہاں غیر مقامی لوگوں کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے اور اس سازش کا مقابلہ کرنا یہاں کے تمام پشتینی باشندوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کا 4روزہ دورہ سمیٹتے ہوئے وڑون میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں اور تمام لوازمات کو پورا کریں۔
انہوں نے کہاکہ ووٹ پرچی کے ذریعے ہی ہم اپنے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کرسکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں اور جب الیکشن کا بگل بجے تو اس روز کھڑے ہوجائیں اور اگر سامنے توپیں بھی ہوں تو پیچھے نہ ہٹیں کیوں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے اور جب تک اُس کی مرضی نہیں ہوگی اُس وقت تک آپ کو کوئی نقصان نہیںپہنچا سکتا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کو موقعہ پرست عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ آپ کے پاس مختلف لبادے پہن کر آئیں گے، جو آپ کو سبز باغ دکھائیں گے اور آپ کا ایمان پیسوں سے خریدنے کی کوشش کریں گے لیکن آپ کو اس دوران عزم اور استقلال کا مظاہرہ کرنا ہے اور دشمنوںکی تمام چالوں سے ہوشیار رہنا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ 4روزہ دورے کے دوران درجنوں علاقوں میں گئے اور وہاں لوگوں کیساتھ بات چیت کی اور اُنکے مسائل اور مشکلات سے آگہی حاصل کی۔

Tags: اسمبلی الیکشنفاروق عبداللہمرکز
ShareTweetSend
Previous Post

بھارت جوڑو یاترا: کرناٹک کے پروگرام میں سونیا گاندھی کی شمولیت

Next Post

دہلی کے گاندھی نگرمیں آگ لگی، شاہنوازنامی نوجوان ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کے گاندھی نگرمیں آگ لگی، شاہنوازنامی نوجوان ہلاک

دہلی کے گاندھی نگرمیں آگ لگی، شاہنوازنامی نوجوان ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In