اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

وزیراعلیٰ ہماچل پردیش نے 110 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 13, 2024
in بزم شمال
0
وزیراعلیٰ ہماچل پردیش نے 110 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شملہ، 13 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے بدھ کو سرمور ضلع کے شیلائی اسمبلی حلقہ میں تقریباً 110 کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔مسٹرسکھو نے تحصیل کمرو کی گرام پنچایت کانڈو چیوگ میں 59.67 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ فلو اریگیشن اسکیم سوینگا باغ اور 1.85 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی لفٹ اریگیشن اسکیم کانڈو چیوگ کا افتتاح کیا۔
مسٹرسکھو نے 15.90 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سالوالا-ستون سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سب تحصیل رونہاٹ میں 69.60 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ویٹرنری اسپتال اور 15.02 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول ٹٹیانہ میں برآمدے سمیت دو اضافی کمروں کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شلائی نایا تا کنڈی-سندرادی سڑک، 17.64 کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والی ڈرابیل نینی دھار تا ہلان سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے 30.68 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کفوٹا-کوٹی-کانڈو-چیوگ سے ٹونس پل تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں نے ٹمبی میں 1.38 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پرائمری ہیلتھ سنٹر کی عمارت، سول اسپتال شلائی میں 19.36 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ 100 بستروں پر مشتمل اسپتال، گرام پنچایت شرلی مان پور میں 2.95 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی لفٹ اریگیشن اسکیم گڈی اورگرام پنچایت باندلی میں 2.25 کروڑ روپے کی لاگت سے باگنا بستی کے لیے تعمیر ہونے والی لفٹ آبپاشی اسکیم گڈی اور لفٹ ڈرنکنگ واٹر اسکیم کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے ستون میں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے راجیو گاندھی آدرش ڈے بورڈنگ اسکول اور کفوٹا میں 3.79 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 33 کے وی پاور سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے شلائی میں ریاستی بجلی بورڈ کا ڈویژنل دفتر کھولنے، شلائی میں بجلی بورڈ کے ایگزیکٹو انجینئر کا دفتر کھولنے، تحصیل کمرو میں تحصیل ویلفیئر آفیسر کے دفتر کے قیام اور جاکھنا میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے رونہاٹ میں بلاک ایجوکیشن آفس کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کوٹہ پاب اور ہالاں میں بنیادی صحت مراکز اور تھوٹاں جاکھل، شمالی اور نایا پنجور میں صحت کے ذیلی مراکز کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ خوبیار میں گورنمنٹ مڈل اسکول، گنگٹولی میں گورنمنٹ ہائی اسکول، تالو باس میں گورنمنٹ پرائمری اسکول، گرام پنچایت کوڈگا کے پنوار میں گورنمنٹ پرائمری اسکول، جاکھنڈو میں ویٹرنری ڈسپنسری کا اعلان کیا۔ ان کا کہناتھا کہ شلائی اسپتال میں ماہر ڈاکٹر بھی دستیاب کرائے جائیں گے۔
اس موقع پر صنعت، پارلیمانی امور اور محنت و روزگار کے وزیر ہرش وردھن چوہان، ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ونے کمار، ناہن کے ایم ایل اے اجے سولنکی، پاونٹا صاحب کے سابق ایم ایل اے کرنیش جنگ، اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدواررہیں دیال پیاری، ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر آنند پرمار، ریاستی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اونیت لامبا، بلاک کانگریس کمیٹی شیلائی کے صدر سیتا رام شرما، کانگریس پارٹی کے دیگر عہدیدار، پنچایتی راج اداروں کے نمائندے، دیگر معززین، ڈپٹی کمشنر سرمور سمت کھمٹا، پولیس سپرنٹنڈنٹ سرمور رمن کمار مینا، دیگر سینئر افسران اور بڑی تعداد میں شلائی کے رہائشی موجود تھے۔

Tags: اسکیمسکھویندر سنگھ سکھوہماچل پردیشوزیر اعلیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

ترنمول کانگریس خاندان کی بنیاد پر ٹکٹ نہیں دیتی : ممتا بنرجی

Next Post

لوک سبھا الیکشن آنے والی نسلوں کے مستقبل کا الیکشن:اکھلیش یادو

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

لوک سبھا الیکشن آنے والی نسلوں کے مستقبل کا الیکشن:اکھلیش یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In