پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے معاوضہ کااعلان

تروپتی میں پیش آئے واقعہ وزیر اعلیٰ آندھراپردیش کی تعزیت

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 9, 2025
in دیار وطن
0
بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے معاوضہ کااعلان
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(یواین آئی) تروپتی میں پیش آئے بھگدڑواقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے ارکان خاندان کے لیے اے پی حکومت نے25لاکھ روپئے کے معاوضہ کااعلان کیا۔ بھگدڑ میں 6 افراد کی موت ہو گئی اور 48 افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریاست کے وزراء نے مرنے والوں کے افرادخاندان سے ملاقات کی اور زخمیوں کی عیادت کی جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بعد ازاں اے پی کی وزیر داخلہ انیتا ونگل پوڈی اور وزیر ایس پرساد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ تروپتی واقعہ حادثہ تھا یا سازش۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے پتہ چل جائے گا کہ یہ کس کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی چاہے وہ کسی بھی سطح پر کیوں نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ وزیر این رامومن نائیڈو نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے گا۔

دریں اثناء حکومت آندھراپردیش نے تروپتی بھگدڑ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی چندرا بابو نے عہدیداروں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تروپتی ضلع کے سینئر عہدیداروں اور تروملا تروپتی دیواستھانم کے عہدیداروں سے وقتاً فوقتاً فون پر بات کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔ نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور وزیر داخلہ انیتا نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

ادھر خبر ہے کہ تروپتی میں پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ کے سلسلہ میں ڈی ایس پی کی لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔ا س واقعہ میں 6شردھالو ہلاک ہوگئے تھے۔ عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ ڈی ایس پی کے غیر ضروری جوش وجذبہ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھگدڑ کے بعد بھی ڈی ایس پی نے مناسب ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایمبولینس ٹکٹ کاؤنٹر کے باہر کھڑی تھی اور ڈرائیور وہاں سے چلا گیا۔ ڈرائیور کے 20 منٹ تک دستیاب نہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی اور ایمبولینس ڈرائیور کی لاپرواہی سے اموات ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی فوری طور پر اپنے عملے کے ساتھ آئے اور عقیدت مندوں کی مدد کی۔

یاد رہے کہ آندھرا پردیش کے شہر تروپتی میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات میں سے ایک میں جمع بھیڑمیں بھگدڑمچ جانے سے کم از کم چھ افراد کو کچل کر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ بدھ کی رات قصبہ کے سری وینکٹیشورا سوامی مندر کا دورہ کرنے کے لیے مفت داخلے کے ٹوکن جمع کرنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہواجہاں یہ واقعہ رونما ہوا۔
بدقسمتی سے اس بھگرڈ میں چھ عقیدت مندوں کی جان چلی گئی۔ ریاست کی حکمران تیلگو دیشم پارٹی کے ترجمان پریم کمار جین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کی روحوں کو سکون عطا کرے۔خبروں کے مطابق حکام نے تقریباً 2,000 سال پرانے مندر میں جانے کے لیے جمعرات سے مفت ٹوکن تقسیم کرنے کے لیے کاؤنٹر قائم کیے تھے جہاں عقیدتمندوں کا ہجوم جمع تھا،جو بے قابوہوگیااور بھگڈر مچ گئی۔

Tags: انکشافبھگدڑتحقیقاتتروپتیحکومتڈی ایس پیسخت کارروائیلاپرواہیمعاوضہناکامی
ShareTweetSend
Previous Post

راجستھان حکومت کے فیصلوں سے عوام ناراض: سچن پائلٹ

Next Post

نتیش نے دربھنگہ کو تقریباً 1500 کروڑ کا تحفہ دیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نتیش نے دربھنگہ کو تقریباً 1500 کروڑ کا تحفہ دیا

نتیش نے دربھنگہ کو تقریباً 1500 کروڑ کا تحفہ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In