منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

بزرگ ادیب پروفیسر احمد حسن دانش کی رحلت پر تعزیتی جلسے کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 17, 2023
in دیارِادب
0
بزرگ ادیب پروفیسر احمد حسن دانش کی رحلت پر تعزیتی جلسے کا انعقاد
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: بزرگ ادیب، شاعر، نقاد، محقق، افسانہ نگار اور سماجی و تعلیمی رہنما پروفیسر احمد حسن دانش کے سانحۂ ارتحال پر ڈاکٹر خالد مبشر اور ڈاکٹر نعمان قیصر نے ڈائنامک انگلش، بٹلہ ہاؤس ، نئی دہلی میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا۔ اس تعزیتی جلسے میں تقریباً چالیس افراد آن لائن اور اتنے ہی شرکا آف لائن شریک ہوئے۔ حقانی القاسمی نے کہا کہ پروفیسر احمد حسن دانش نے سیمانچل کے درجنوں گم شدہ ادبی گوہر دریافت کیے۔ احسان قاسمی نے ان کی شخصیت اور کارناموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ پروفیسر انور ایرج نے انھیں اپنا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورنیہ میں ان کے نام سے ایک پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لانا چاہیے۔ پروفیسر اصغر راز فاطمی نے کہا کہ مرحوم نے اردو اور ہندی دونوں زبانوں کی خدمت کی۔ عبدالمنان نے کہا کہ اکمل یزدانی کے بعد دانش صاحب نے سیمانچل پر تحقیقی کام کو آگے بڑھایا۔ رفیع حیدر انجم نے مرحوم کو ایک درس گاہ قرار دیا۔ پروفیسر اظہار عالم نے کہا کہ مرحوم کے قول و عمل سے حوصلہ حاصل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر معیدالرحمٰن نے کہا کہ ان کی پوری زندگی علمی جستجو کا استعارہ تھی۔ ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ میں نے علم، ادب، خلوص و محبت، انکسار اور سر زمینِ سیمانچل سے والہانہ تعلق کا ایسا امتزاج دانش صاحب کے علاوہ بہت کم ہی لوگوں میں دیکھا ہے۔ ڈاکٹر منظر امام نے کہا کہ میں ان خوش نصیبوں میں ہوں جنھیں ان کو دیکھنے، ان سے ملنے اور ان کی تخلیقات کے مطالعے کا موقع میسر آیا ہے۔ ڈاکٹر انوارالحق نے کہا کہ مرحوم کی شخصیت نہایت متاثرکن تھی۔ انھوں نے مٹی اور زبان کی خدمت نہایت دل سوزی کے ساتھ انجام دی ۔ ڈاکٹر محمد اجمل نے کہا کہ مرحوم کی شخصیت اور ان کے ادبی کارناموں کے نئے نئے پہلوؤں کا انکشاف ان کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔ طیب فرقانی نے کہا کہ ’’بہار میں اردو مثنوی کا ارتقا‘‘ ان کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جس کو درجۂ استناد حاصل ہے۔ ڈاکٹر قسیم اختر نے کہا کہ آج سیمانچل کی ادبی برادری ایک گھنے سایے سے محروم ہو گئی۔ ڈاکٹر نعمان قیصر نے تعزیتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر احمد حسن دانش کی شخصیت اور سماجی، تعلیمی و ادبی خدمات کو مہذب معاشرہ سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔
اس موقع پر سفیر صدیقی، عبدالرحمن عابد، داؤد احمد، ندیم اختر، شادان دانش، شہزاد دانش، فیروزاں دانش، فیضان دانش، کہکشاں دانش، فرحان دانش، ڈاکٹر مہتاب عالم، درخشاں دانش، گلفشاں دانش، پروفیسر محمد صادق حسین، عمان راجا، مجاہد اختر ناز اور محمد نسیم نے بھی آن لائن اور آف لائن اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

Tags: ادیبپروفیسرپروفیسر احمد حسن دانشتعزیتی جلسہ
ShareTweetSend
Previous Post

ّ”عہد حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور افادیت” کے عنوان سے پروگرام

Next Post

بال بھارتی کی اردو نصابی کتاب میں اعجاز نداف کی بہادری کی کہانی شامل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بال بھارتی کی اردو نصابی کتاب میں اعجاز نداف کی بہادری کی کہانی شامل

بال بھارتی کی اردو نصابی کتاب میں اعجاز نداف کی بہادری کی کہانی شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In