پیر, اپریل 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی کے مسجد درگاہ سید فیض الٰہی میں کینسر اسکریننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 28, 2023
in آئینہ شہر
0
دہلی کے مسجد درگاہ سید فیض الٰہی میں کینسر اسکریننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی ) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی تحریک پر ورلڈ کینسر کیئر کی جانب سے آج آصف علی روڈ، ترکمان گیٹ، حج منزل کے قریب واقع مسجد درگاہ سید فیض الٰہی میں کینسر اسکریننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ کی سرپرستی میں ، گلوبل پنجابی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلونت سنگھ دھالیوال اور ڈائریکٹر اجے ویر سنگھ لالپورہ کی نگرانی میں منعقدہ اس میڈیکل کیمپ میں مردوں اور عورتوں میں پیدا ہونے والے کینسر کی مختلف اقسام کی مفت اسکریننگ کے علاوہ ہڈیوں، جوڑوں اور آنکھوں کے امراض کی بھی جانچ کی گئی اور مفت ادویات اور چشمے بھی تقسیم کیے گئے۔

اس میڈیکل چیک اپ کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا اور مفت ادویات اور چشمے حاصل کیے۔ کیمپ کے اندر ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورہ، گلوبل پنجابی ایسوسی ایشن کے سربراہ اور ورلڈ کینسر کیئر کے صدر ڈاکٹر کلونت سنگھ دھالیوال اور ڈائریکٹر اجے ویر سنگھ لالپورہ کے علاوہ اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے جگہ فراہم کرنے والی تنظیم مسجد درگاہ سید فیض الٰہی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حافظ مطلوب کریم اور خزانچی حاجی ادریس بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر اقبال سنگھ لال پورہ نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں یکساں اہمیت رکھتی ہے۔ میڈیکل کیمپ کی کنوینر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے سب سے پہلے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورہ، گلوبل پنجابی ایسوسی ایشن اور ورلڈ کینسر کیئر کے صدر ڈاکٹر کلونت سنگھ دھالیوال اور ڈائریکٹر اجے ویر سنگھ لال پورہ کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ترقی یافتہ قوم اور مضبوط معاشرے کی تعمیر صحت مند شخصیت پر منحصر ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ مسقبل میں دہلی کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔

Tags: اسکریننگدہلیکینسرمسجد درگاہ سید فیض الٰہیمیڈیکل کیمپ
ShareTweetSend
Previous Post

بی ایس این ایل کے دو اہلکاررشوت خوری کے الزام میں گرفتار

Next Post

عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے دستبردار!

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے دستبردار!

عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے دستبردار!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In