نئی دہلی، 26 مارچ (یواین آئی) کانگریس نے منگل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی جس میں پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کا انتخاب کیا ہے اور ان کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے چھتیس گڑھ کے سرگوجا (ایس ٹی) سے محترمہ ششی سنگھ، رائے گڑھ (ایس ٹی) سے ڈاکٹر مینکا دیوی سنگھ، ولاس پور سے دیویندر سنگھ اور کانکیر (ایس ٹی) سے بیریش ٹھاکر کو نامزد کیا ہے۔کل کی طرح، کانگریس نے آج بھی تمل ناڈو سے ایک امیدوار کا اعلان کیا ہے اور ریاست کے مائیلادوتھرائی سے وکیل آر سودھا کو ٹکٹ دیا ہے۔