پیر, اپریل 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کانگریس بے سمت ہو چکی ہے، میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا تھا: نروپم

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 4, 2024
in خاص خبریں
0
کانگریس بے سمت ہو چکی ہے، میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا تھا: نروپم
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی/ممبئی، 04 اپریل (یو این آئی) کانگریس سے نکالے گئے لیڈر سنجے نروپم نے کانگریس کو حقیقت سے دور اور بے سمت پارٹی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ برخاستگی کا خط جاری ہونے سے پہلے ہی انہوں نے پارٹی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا۔
صحافت سے سیاست میں آنے والے مسٹر نروپم نے کہا کہ کانگریس بے سمت ہو گئی ہے اور پارٹی کے اندر طاقت کے ایک سے زیادہ مراکز کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی سیاست ختم نہیں ہوئی۔ وہ شمال مغربی ممبئی لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور کہا ہے کہ وہ نوراتری کے بعد اپنا راستہ طے کریں گے۔
یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مسٹر نروپم اب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ڈسپلن شکنی کے الزام میں انہیں نکالے جانے کے ایک دن بعد مسٹر نروپم نے جمعرات کو کانگریس پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی شیو سینا (یو بی ٹی) کے ساتھ سیٹ شیئرنگ بات چیت کے درمیان کانگریس نے مسٹر نروپم کے بعض بیانات کو پارٹی کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہیں چھ سال کے لیے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر نروپم نے سوشیل میڈیا سائٹ پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو بھیجے گئے استعفیٰ کے خط کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
مسٹر نروپم نے کانگریس کو ایک بے سمت پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے پاس تنظیمی طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں طاقت کے پانچ مراکز ہیں۔انہوں نے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور کے سی وینوگوپال کو کانگریس کے مختلف طاقت کے مراکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی لابیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں میں بڑی مایوسی ہے اور پارٹی میں ان کا صبر ختم ہو گیا ہے۔ مسٹر نروپم نے کانگریس کے سیکولرازم کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ شیو سینا چھوڑ کر کانگریس کی سیاست میں شامل ہونے والے مسٹر نروپم نے کہا کہ کانگریس خود کو سیکولر کہتی ہے جبکہ مہاتما گاندھی تمام مذاہب کے امکان پر یقین رکھتے تھے۔

Tags: ایکناتھ شنڈےبرخاستگیڈسپلن شکنیسیاستکانگریسممبئیوک سبھا
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی نے جھوٹ کے سبھی ریکارڈ توڑ دئیے:اکھلیش

Next Post

مس یونیورس مقابلے میں سعودی ماڈل کی شرکت کی تردید

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مس یونیورس مقابلے میں سعودی ماڈل کی شرکت کی تردید

مس یونیورس مقابلے میں سعودی ماڈل کی شرکت کی تردید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In