لکھنؤ(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی نے جھوٹ اور بدعنوانی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین ، کاروباریوں سبھی سے جھوٹے وعدے کئے ۔ دس سال کی مرکز کی حکومت میں بی جے پی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ نہ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوی نا نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکری ملی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت خواتین کی سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم بڑھتے جارہ ہیں۔ جن جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکوتیں ہیں وہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ مظالم ہورہے ہیں۔بی جے پی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے نام پر بھی عوام سے جھوٹ بولا۔مہنگائی، بے روزگار کم ہونے کے بجائے دوگنی رفتار سے بڑھی۔ کھانے۔پینے کی چیزیں، دال، سبزی، دودھ سے لے کر ڈیزل ۔پٹرول، رسوئی گیس سبھی چیزوں کی قیمتیں بڑھا کر بی جے پی حکومت نے غریب اور مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے۔
یادو نے کہا کہ حکومت میں بدعنوانی شباب پر پہنچ گئی ہے۔ بی جے پی نے انتخابی چندے کے نام پر جم کر وصولی کی۔ سرکاری ایجنسیاں ، ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی سے چھاپے ڈلواکر تمام کمپنیوں سے وصولی کی گئی۔ کورونا کو روکنے والی ویکسین بنانے والی کمپنی سے بھی وصولی کرلی۔بی جے پی حکومت میں الکٹورل بانڈہ کے نام پر ایسی بدعنوانی ہوئی ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ سرکاردباؤ ڈال کر پارٹی کے لئے پیسہ وصولتی ہو تو ایسا کبھی نہیں ہوا۔ جب سے بی جے پی کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے تب سے بی جے پی میں بڑے پیمانے پر گھبراہٹ ہے۔ عوام بی جے پی کے کردار،چہرے کو سمجھ گئی ہے۔