جمعرات, جولائی 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

راجستھان میں کانگریس کو بڑی شکست کا سامنا ہو گا: مودی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 22, 2023
in سیاست
0
مودی حکومت کے خلاف کانگریس کے تحریک عدم اعتماد کو اسپیکر کی منظوری
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھیلواڑہ ( یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجستھان میں ظلم، بدعنوانی اور مافیا راج سے چھٹکارا پانے کے لیے کانگریس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں جو ماحول پیدا ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ کانگریس کو اس بار بڑی شکست ہوگی اور اب کبھی بھی اشوک گہلوت وزیر اعلیٰ نہیں بن سکیں گے مسٹر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کی حمایت میں بھیلواڑہ کے کوٹڑی میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد سے اتنی بڑی کانگریس راجستھان میں شکست سے دوچار ہونے والی ہے۔ اس بار بڑے بڑے قدآور بھی بوریا بستر لے کر گھر جانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی جلسہ ہو یا فتح کا جلسہ، جہاں جہاں نظر پہنچ رہی ہے لوگ ہی لوگ نظر آرہے ہیں۔ اگر اتنی بڑی تعداد میں مائیں بہنیں آشیرواد دینے آئیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ فتح یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیلواڑہ کی ٹیکسٹائل کی امیج کو داغدار کیا گیا ہے۔ کانگریس کی پالیسی کی وجہ سے بہت سی صنعتیں ہجرت کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجولیا کان کنی کا علاقہ ہے لیکن یہاں مافیا راج کرتے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت آنے پر ان پر قابو پالیا جائے گا۔ بھیلواڑہ کو وندے بھارت ٹرین ملی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت آسان ہو رہی ہے۔
شاہ پورہ کے بارہٹھ اور پاتھک کنبوں کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "کچھ مہینے پہلےہی بھگوان دیو نارائن کے اوترن کے دن میں ایک عقیدت مند کے طور پر درشن کرنے آیا تھا۔ آج میں عوام سے ایک خادم کے طورپر ملنے آیا ہوں۔ پورے راجستھان میں دو دن کے بعد 25 نومبر کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ عوام نے بی جے پی کو اپنا آشیرواد دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس حکومت کے جانے کی الٹی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے، ہر ماں بہن کہہ رہی ہے، گاؤں دھنی کے لوگ کہہ رہے ہیں گہلوت جی، گہلوت جو کونی ملے ووٹ جی، گہلوت جی کونی ملے ووٹ جی۔ بھیلواڑہ کے لوگ کہہ رہے ہیں، گہلوت جی کو کہیں سے ووٹ نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس میں دہلی کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ وہ گہلوت کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ دہلی کے لیڈروں کا غرور دیکھیں۔ آپ لوگ دہلی کے اپنے لیڈروں کی تاریخ جانتے ہیں۔ کانگریس میں اگر کوئی سچ بولتا ہے اور سچ بولنے کی وجہ سے اس خاندان کو تھوڑی تکلیف بھی ہوجائے تو سمجھ لیجئے کہ سیاست گڈھے میں گئی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر پائلٹ نے ایک بار کانگریس کی بھلائی کے لیے اس کنبہ کو چیلنج کیا تھا لیکن یہ خاندان ایسا ہے کہ اس نے پائلٹ کو سزا دی۔ وہ اب نہیں رہے لیکن ان کا غصہ ان کے بیٹے پر بھی نکالا جا رہا ہے۔ جو بھی اس خاندان کے خلاف آواز اٹھائے گا یہ خاندان اس کے خلاف کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا۔انہوں نے کہا، ‘میں نے بانسواڑہ میں اتنا بڑا اعلان کیا کہ اب گہلوت جی کبھی بھی راجستھان کے وزیر اعلیٰ نہیں بن پائیں گے۔ کانگریس کے دور حکومت میں راجستھان کی ثقافت کو خطرہ لاحق رہا ہے۔ کانگریس نے خوشامد کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ راجستھان کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھیلواڑہ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اگر کانگریس اقتدار میں ہے تو نقل مکانی بڑھے گی اور خواتین اور غریبوں پر مظالم بڑھیں گے۔ آج وقت کی ضرورت ہے کہ کانگریس کو راجستھان حکومت سے ہمیشہ کے لیے ہٹایا جائے۔مسٹر مودی نے کہا کہ کوٹڑی میں اتنا بڑا جلسہ پہلے نہیں ہوا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے عہد کراتے ہوئے کہا کہ راجستھان کمل کا انتخاب کرے گا۔

Tags: راجستھانشکستکانگریسمودی
ShareTweetSend
Previous Post

احتجاج ہر مسئلے کا حل نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

Next Post

شیوپال نے کی اکھلیش کو وزیر اعظم بنانے کی وکالت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شیوپال نے کی اکھلیش کو وزیر اعظم بنانے کی وکالت

شیوپال نے کی اکھلیش کو وزیر اعظم بنانے کی وکالت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In