اٹاوہ(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے بدھ کو پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ یادو کی جینتی کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب میں بھتیجے اکھلیش یادو کو ملک کا وزیر اعظم بنانے کی وکالت کی۔ملائم سنگھ کی جینتی پر منعقد اسمارک سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیوپال نے ایس پی کنبے کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرانی سبھی باتیں بھول کر سب ایک ہوکر کام کریں جس سے اکھلیش کے وزیر اعظم بننے کا راستہ ہموار ہوسکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سب کا خواب تھا کہ ایک ہوکر قربانی کے جذبے کے ساتھ نیتا جی(ملائم سنگھ) کے یوم پیدائش پر طے کر لیں گے تو اکھلیش یادو اہل ہونگے۔ انہوں نے سب سے ہاتھ اٹھوا کر اکھلیش یادو کو وزیر اعظم بنوانے کا عزم دلایا۔
انہوں نے کہا’ نیتا جی کے ساتھ ہم سے زیادہ کوئی نہیں رہا ہوگا۔ نیتاجی ہمارےبڑے بھائی تھے گرو تھی۔ پڑھایا تھا۔ والد جیسا پیار بھی ملا۔انہوں نے کہا تھا کہ کامیابی و سادگی کےساتھ غریبوں، کسانوں و خاص کر گاؤں کو کبھی مت چھوڑنا۔ ان کو کبھی مایوس نہیں کرنا۔ان سے ملنا ،کام کرتے رہنا، ہمیشہ یہ پیغام دیتے تھے۔ جسونت نگر،مین پوری سے لے کر ریاست میں ہمیشہ آگے بڑھایا آپ سب نے۔
نیتا جی کے ناانصافی کے خلاف لڑنا بھی سکھایا ہے۔ دلتوں،پچھروں، اقلیتوں کے لئے نیتا جی کے من میں ہمیشہ احترام رہا۔ہم سب نیتا جی کو وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچنا چاہتے تھے۔وہ چاہتے تو کب کا پی ایم بن جاتے۔انہوں نے جب اقتدار سنبھالا نوکری،دوائی،پڑھائی، سینچائی و صحت پرکام کیا۔ان کے بعد اکھلیش حکومت میں جو کام ہوئے وہ کبھی نہیں ہوئے۔
شیوپال نے کہا’ نیتا جی کے خواب کو ہم سب کو مل کر پورا کرنا ہے تو سب باتوں کوبھول کر قربانی دینے پڑے گی ایک ہونا پڑے گا۔ان جھوٹے بے ایمانوں سے لڑنا ہے تو ایک ہونا پڑےگا۔ 10سالوں میں ان جھوٹ بولنے والوں نے ایک بھی کام نہیں کیا۔ اکھلیش نے نیتا جی کی طرز پر کام کیا ہے۔
سب سرکاری دفاتر سے لوگ پریشان ہیں بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔ اگر آج سب لوگ آج تہیہ کرلیں گے تو نیتا جی کا خواب اکھلیش یادو پورا کریں گے۔آج یہ طے کرنا ہے۔