اتوار, جون 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

ملی ٹینٹوں کے خلاف کشمیرمیں مربوط جوابی کارروائیاں

ممکنہ دراندازی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر مضبوط اور مستحکم لائحہ عمل ترتیب

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 13, 2024
in کشمیرنامہ
0
جموں میں ہائی الرٹ کے بیچ سری نگر جموں شاہراہ پر فوج تعینات
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں13نومبر(یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈی کے بورا کا کہنا ہے کہ تمام سیکورٹی ایجنسیاں تازہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممکنہ دراندازی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر مضبوط اور مستحکم لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر ہمارا فوج کے ساتھ سیکورٹی گرڈ مضبوط ہے اور در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔موصوف آئی جی نے ان باتوں کا اظہار راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔

موسم سرما کے پیش نظر در اندزی کی کوششیں ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’در اندازی کی کوششیں ہوسکتی ہیں لیکن ہمارا سیکورٹی گرڈ فوج کے ساتھ مل کر بہت مضبوط ہے اور در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا‘۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک کی جانب سے دہشت گردوں کو اس طرف دھکیلنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات افواج انتہا پسندوں کے عزائم کو مسلسل ناکام بنا رہی ہے۔موسم سرما کے دوران ایل او سی پر دھند کی آڑ میں دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی نے کہاکہ یہ کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے دوران ہر سال دھند چھائی ہوتی ہے تاہم بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار جدید آلات سے لیس ہیں اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈرونز کے ذریعے بھارتی حدود میں ہتھیار پھینکنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جا چکے ہیں۔آئی جی بی ایس ایف سے جب سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم سروں کی گنتی میں یقین نہیں رکھتے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو بھی اس طرف گھسنے کا موقع فراہم نہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر دراندازی کے ذریعے دہشت گرد اس طرف آنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں انہیں جنگلی علاقوں میں مار گرانے کی خاطر بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔آئی جی بی ایس ایف نے واضح کیا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہے۔

Tags: آئی جی بی ایس ایفانسپکٹر جنرلبارڈر سیکورٹی فورسجموںموسم سرما
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی میں بس مارشلوں کی فوری بحالی کی سفارش

Next Post

ضمنی انتخابات کے دوران بنگال میں تشدد، ایک ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ضمنی انتخابات کے دوران بنگال میں تشدد، ایک ہلاک

ضمنی انتخابات کے دوران بنگال میں تشدد، ایک ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In