منگل, مارچ 24, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

داعش لیڈرابوحسن الہاشمی کی ہلاکت

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 30, 2022
in اخبارجہاں
0
داعش لیڈرابوحسن الہاشمی کی ہلاکت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہشت گرد تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ہاشمی’’اللہ کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں‘‘ مارے گئے

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): شدت پسند گروپ داعش نے بدھ کے روز اپنے قائدابو حسن الہاشمی القرشی کی لڑائی میں ہلاکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جگہ نئے قائد کا انتخاب عمل لایا جاچکا ہے۔ العربیہ کی خبر کے مطابق داعش کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ہاشمی’’اللہ کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں‘‘ مارے گئے ہیں لیکن ترجمان نے ان کی ہلاکت کی تاریخ یا دیگرتفصیل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کہاں مارے گئے ہیں اور یہ جھڑپ کہاں ہوئی ہے۔
ایک آڈیو پیغام میں ترجمان نے گروپ کے نئے رہ نما کی شناخت ابوالحسین الحسینی القرشی کے طور پر کی ہے۔ قریش پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قبیلہ ہے۔اب تک ہونے والے داعش کے رہ نما اسی قبیلے سے اپنی نسبت کا دعویٰ کرتے چلے آرہے ہیں۔
واضح رہے داعش کے سخت گیرجنگجوؤں نے سنہ 2014 میں عراق اور شام کے بہت سے علاقوں پرآندھی کی طرح چڑھائی کرکے قبضہ کرلیا تھا اور وہاں اپنی خلافت قائم کرلی تھی لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ سال سے بھی کم عرصے میں ان کی یہ خلافت ختم ہوگئی تھی اور ان کے زیرقبضہ عراق اور شام کے تمام علاقے واگزار کرالیے گئے تھے۔
داعش کو2017 میں عراق اور دو سال بعد شام میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس سنی مسلم انتہا پسند گروپ کے سلیپرسیل اب بھی ان دونوں ممالک میں موجود ہیں اوروہ گاہے گاہے حملے کرتے رہتے ہیں۔ وہ دنیا کے دیگرحصوں میں بھی دہشت گردی کے حملوں کا دعویٰ کرتے ہیں۔
داعش کا سابقہ رہ نما ابوابراہیم القرشی اس سال کے اوائل میں شام کے شمالی صوبہ ادلب میں امریکی حملے میں مارا گیا تھا۔ان کے پیش روابوبکرالبغدادی اکتوبر2019 میں ادلب ہی میں مارے گئے تھے۔ البغدادی بھی خود کو قرشی قراردیتے تھے۔

Tags: ابوحسن الہاشمیداعشدہشت گرد تنظیم
ShareTweetSend
Previous Post

نواب ملک کواسپیشل کورٹ سے جھٹکا،نہیں ملی ضمانت

Next Post

امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایرانی نژاد امریکی گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایرانی نژاد امریکی گرفتار

امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایرانی نژاد امریکی گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In