جمعہ, اکتوبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ماب لنچنگ میں شہید حافظ سعد کے جنازہ میں شریک ہوا امارت شرعیہ کا وفد

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 2, 2023
in خاص خبریں
0
ماب لنچنگ میں شہید حافظ سعد کے جنازہ میں شریک ہوا امارت شرعیہ کا وفد
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ: گروگرام کی انجمن مسجد کے بائیس سالہ جواں سال نائب امام و مؤذن حافظ سعد کو گزشتہ کل ایک اگست رات بارہ بجے کے قریب دو سو سے زائد فرقہ پرستوں نے مابلنچنگ کرکے شہید کر دیا، اور مسجد کو بھی نذر آتش کر دیا، حافظ سعد شہید بہار کے سیتامڑھی ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں مَنیاڈ یھ کے رہنے والے تھے ۔ حضرت امیر شریعت مدظلہ کی ھدایت پر مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری پٹنہ سے ایک وفد قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب کی قیادت میں نماز جنازہ میں شریک ہوا۔ اس وفد میں مولانا وصی احمد قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ، مولانا محمد صابر حسین قاسمی کارکن امارت شرعیہ اور جناب محمد محفوظ شامل تھے۔ جنازہ کی نماز قائم مقام ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے پڑھائی، انہوں نے نماز سے قبل اہل خانہ سے اور علاقہ والوں سےامیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب اور امارت شرعیہ کی جانب سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی دلدوز حادثہ ہے ،اور ملک میں پھیل رہی نفرت اور فرقہ وارانہ ذہنیت کا پیش خیمہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگ شہید حافظ سعد صاحب کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان شاء اللہ ظالم کیفر کردار کو پہونچیں گے اور شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعد بہت ہی نیک ، صالح اور علاقہ میں مقبول شخص تھے ، وہ امن اوربھائی چارہ کے علمبردار تھے ، ان کی دلکش آواز میں امن کا پیغام دیتی ہوئی نظم(ہندو مسلم سب مل کر کھائیں اک تھالی میں ، ایسا ہندوستان بنا دے یا اللہ) سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ ایسے صالح اور امن کا پیغام دینے والے نوجوانوں کا نفرتی درندوں کے بھینٹ چڑھ جانا پورے ملک کو شرمسار کرتا ہے ۔اس سے اندازہ ہو تا ہے کہ نفرت کی آگ جو سیاست دانوں نے لگائی ہے اور جس پر روزانہ میڈیا پٹرول ڈال رہی ہے ، ایک دن پورے ملک کے امن و سکون کو خاکستر کر دے گی ۔امارت شرعیہ کے اس وفد نے ملک سے محبت کرنے والوں اور ملک میں امن چاہنے والے تمام ہندو مسلم بھائیوں سے پر درد اپیل کی ہے کہ خدا را اس نفرت کی آگ کو سب مل کر بجھائیں ورنہ یہ آگ ہم اور آپ کے دروازہ تک بھی پہونچ جائے گی۔
انہوں نے حکومت بہار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگوں کی حفاظت کرنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے ، اس لیے حکومت بہار سے ہماری درخواست ہے کہ وہ شہید حافظ سعد کو انصاف دلانے کے لیے حکومتی سطح پر اقدام کرے اور ان کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ بھی دیا جائے۔ ان کے اوپر ان کے بوڑھے ماں باپ اور جوان بہنوں کی ذمہ داری تھی، ان کے قتل سے ان کے خاندان کے لوگوں کے لیے اب کوئی سہارا نہیں بچا ہے ، اس لیے ان کے گھر سے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے۔انہوں نے ہریانہ کی حکومت اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جن درندوں نے ظالمانہ طریقہ سے اس بے گناہ نوجوان کو قتل کیا ، مسجد میں آگ لگائی اورکئی لوگوں کو بری طرح زدو کوب کیا جو ابھی بھی اسپتال میں زندگی کی لڑائی لڑ رہے ہیں،ایسے درندوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور انہیں عدالت سے سزائے موت دلوائی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔
یہ وفد وہاں سے ایک سنکی آر پی ایف جوان کے ہاتھوں جئے پور ممبئی اکسپریس ٹرین میں شہید ہوئے ضلع مدھوبنی کے بسفی بلاک میں واقع پربتا کے رہنے والے اصغر علی کے گھر بھی گیا اور ان سے بھی اظہار تعزیت کیااور حضرت امیر شریعت کی طرف سے صبر و تسلی کے کلمات پیش کیے ۔نیز حکومت سے ان کو بھی انصاف دلانے کا پر زور مطالبہ کیا ، نیز وزارت ریلوے سے مطالبہ کیا کہ ان کے اہل خانہ کو بھر پور معاوضہ دیا جائے اور ان کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے۔ نیز حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے نفرتی ذہن کے پولیس والے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کو عدالت سے سزائے موت دلوائی جائے ، تاکہ اس واقعہ کے ذریعہ پولیس کے اوپر سےلوگو ں کا جو اعتماد مجروح ہوا ہے ، وہ دوبارہ بحال ہو سکے۔

Tags: حافظ سعدشہیدماب لنچنگ
ShareTweetSend
Previous Post

ہریانہ کے فرقہ وارانہ فسادات قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند

Next Post

مال پٹی دربھنگہ کے فرقہ وارانہ فساد کی غیر جانب دارانہ جانچ کاحکم دے حکومت:آل انڈیا ملی کونسل بہار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مال پٹی دربھنگہ کے فرقہ وارانہ فساد کی غیر جانب دارانہ جانچ کاحکم دے حکومت:آل انڈیا ملی کونسل بہار

مال پٹی دربھنگہ کے فرقہ وارانہ فساد کی غیر جانب دارانہ جانچ کاحکم دے حکومت:آل انڈیا ملی کونسل بہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In