جمعرات, جنوری 8, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جمہوریت ہندوستان کا ایمان اور اس کا آئین مذہبی کتاب : نقوی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 15, 2023
in آئینہ شہر
0
مسلم ووٹوں کو چوئنگم کی طرح چوسنے کے رواج پر کاری ضرب لگاہے:نقوی
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ’’جاگیردارانہ انارکی کا جنون آئینی جمہوریت کے عزم کو یرغمال نہیں بنا سکتا‘‘۔ دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس کے لاء فیکلٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف کانسٹی ٹیوشنل اینڈ پارلیمینٹری اسٹڈیز کے زیراہتمام "نوجوانوں کو آئینی اقدار اور بنیادی فرائض کے ساتھ بااختیار بنانا” کے عنوان پر منعقدہ ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے سابق وزیر نقوی نے کہا کہ ” آئینی حقوق کا طریقہ کار، فرائض کے فلسفہ کے ساتھ چل کر ہی ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔”
مسٹر نقوی نے کہا کہ "سلطانی جاگیردارانہ سلطنت کی شکست” اور "آئینی جمہوری حکمرانی کی طاقت” نے ہندوستان کو "جمہوریت کا عالمی پاور سینٹر اور آئینی اقدار کا وشو گرو ” بنا دیا ہے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ آئین کی طاقت اور فرد کی وابستگی کسی بھی عام ہندوستانی کو اعلیٰ مقام پر فائز کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ یہ ہماری آئینی جمہوری طاقت کا ثبوت ہے کہ ایک غریب اور پسماندہ خاندان سے تعلق رکھنے والے مسٹر نریندر مودی کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا اور ان کے فرائض کی شاندار کارکردگی نے انہیں "گڈ گورننس کا عالمی برانڈ” بنا دیا ہے۔ ” ان کی محنت، کارکردگی، کمال اور پختہ عزم نے انہیں "گراؤنڈ زیرو کا عالمی ہیرو” بنادیا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ آج کامیابی کا پیمانہ خاندانی پس منظر نہیں بلکہ محنت، نتائج اور کارکردگی کا بیلنس شیٹ ہے۔ اب کامیابی کی ضمانت کام میں معمولی انداز نہیں بلکہ یقین اور پختہ عزم کی سوچ ہے۔سابق مرزی وزیر نے کہا کہ جدید رابطے کے انقلاب نے دنیا کو چھوٹا اور مقابلہ بڑا کر دیا ہے، لوگ دنیا کے ہر حصے کی کاروباری، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، مذہبی، تعلیمی، انتظامی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا کا قیام اور مصنوعی ذہانت کے دور میں کسی بھی شخصیت، مصنوعات، صنعت اور ادارے کی عالمی ساکھ کو برقرار رکھنا "ایک مشکل چیلنج سے کم نہیں ہے۔”
مسٹر نقوی نے کہا کہ آج دنیا کے بیشتر جمہوری ممالک ہندوستان کی جمہوری، اقتصادی، آئینی اور سیاسی سرگرمیوں کو مرکز میں رکھتے ہوئے اپنے آئینی حقوق، فرائض اور پارلیمانی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان کی طاقت اس کا آئین اور اس کے تقریباً 145 کروڑ لوگوں کی آئینی وابستگی ہے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا ایسا ملک ہے، جہاں سب سے زیادہ انتخابات ہوتے ہیں، جہاں ہر دو ماہ بعد ملک کے کسی نہ کسی حصے میں مینڈیٹ کی بنیاد پر لوک سبھا، اسمبلی، بلدیاتی ادارے، پنچایت، کارپوریشن، ضمنی انتخابات وغیرہ ہوتے رہتے ہیں۔ ان سب باتوں کے باوجود ہر الیکشن میں جمہوریت کے تہوار کے لیے لوگوں کے جذبے کو تقویت دینا ہندوستانی جمہوریت کو تازہ دم کرتا ہے۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جمہوریت ہندوستان کا "ایمان” ہے اور آئین "مذہبی کتاب” ہے۔ وقت اور ضرورت کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ ترمیم شدہ آئین پر لوگوں کا یقین اور اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ ہندوستان نے ثابت کر دیا ہے کہ ’’جمہوریت ڈیلیور کر سکتی ہے‘‘۔
اس پروگرام کے اہم شرکا میں انسٹی ٹیوٹ آف کانسٹیٹیوشنل اینڈ پارلیمانی اسٹڈیز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیما کول سنگھ، لاء فیکلٹی کی ڈین پروفیسر انجو ولی ٹکو، لوک سبھا سکریٹریٹ کے سابق جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر رویندر گرمیلا، لوک سبھا سکریٹریٹ کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر دیپک گوسائیں شامل تھے جبکہ دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

Tags: آئینایمانجمہوریتمذہبی کتابنقویہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

پارلیمان سے بے دخلی کیخلاف دائرمہوا کی درخواست پرسماعت 3 جنوری تک ملتوی

Next Post

خاتون جج کے رضاکارانہ موت کے مطالبہ والے وائرل خط پر سی جے آئی سخت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس کا تلخ تبصرہ

خاتون جج کے رضاکارانہ موت کے مطالبہ والے وائرل خط پر سی جے آئی سخت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In