اتوار, مئی 18, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

خاتون جج کے رضاکارانہ موت کے مطالبہ والے وائرل خط پر سی جے آئی سخت

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 15, 2023
in عدلیہ
0
سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس کا تلخ تبصرہ
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) اتر پردیش کی ایک خاتون جج نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو خط لکھ کر ’خوداختیاری موت‘ کی اجازت مانگی ہے۔ خاتون جج کا الزام ہے کہ ایک ڈسٹرکٹ جج نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا اور بار بار کی فریاد کرنےکے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ انتہائی مایوس ہے۔ وہ اس وقت ضلع بانڈہ میں سول جج کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ واقعہ بارہ بنکی میں ان کے عہدے پر رہنے کے دوران پیش آیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ جج نے رات کو ان سے ملنے کو کہا تھا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مخاطب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خط میں اس شکایت کنندہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’مجھ میں اب جینے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں مجھے چلتی پھرتی لاش بنا دیا گیا ہے۔ اس بے جان جسم کو ادھر ادھر لے جانے کا کوئی مقصد نہیں۔ میری زندگی میں کوئی مقصد باقی نہیں رہا۔ براہ کرم مجھے اجازت دیں کہ میں اپنی زندگی باوقار طریقے سے ختم کروں۔‘‘ انہوں نے خط میں مزید لکھا ’’جب میں خود مایوس ہوں تو دوسروں کو کیا انصاف دوں گی۔‘‘
یہ خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ کی انتظامیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ انتظامیہ سے ان کی (خاتون جج) شکایت کی زیر التواء تحقیقات کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا۔سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل اتل ایم کورہیکر نے چیف جسٹس کی ہدایت پر جمعرات کو الہ آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو ایک خط لکھ کر متعلقہ متعلقہ جج کی شکایت سے نمٹنے والی اندرونی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) کے سامنے کارروائی کی صورتحال کی تفصیلات مانگی ہیں۔خاتون جج کی طرف سے دائر کی گئی ایک رٹ پٹیشن بدھ کو مسترد کر دی گئی کیونکہ ان کی شکایت پر پہلے ہی آئی سی سی غور کر رہی تھی۔
چیف جسٹس کو بھیجی گئی شکایت میں خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آٹھ سیکنڈ کی سماعت کے بعد ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شکایت 2022 میں الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور انتظامی جج کو دی گئی تھی، لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے جولائی 2023 میں ہائی کورٹ کی اندرونی شکایات کمیٹی میں شکایت درج کرائی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات شروع کرنے میں چھ ماہ اور ایک ہزار ای میلز لگ گئے اور مجوزہ تحقیقات بھی محض ایک ڈھونگ ہے۔ شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا ’’تفتیش میں گواہ ڈسٹرکٹ جج کے فوری طور پر ماتحت ہیں۔ کمیٹی کیسے توقع کرتی ہے کہ گواہ اپنے باس کے خلاف گواہی دیں گے؟ یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔‘‘
خاتون جج کا الزام ہے کہ انہوں نے تحقیقات کے التوا کے دوران متعلقہ ڈسٹرکٹ جج کے تبادلے کی درخواست کی تھی تاکہ حقائق کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ممکن ہوسکے، لیکن ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔

Tags: خاتون ججرضاکارانہ موتسی جے آئیوائرل خط
ShareTweetSend
Previous Post

جمہوریت ہندوستان کا ایمان اور اس کا آئین مذہبی کتاب : نقوی

Next Post

مہاراشٹراسمبلی کے اسپیکر کو10 جنوری تک ایم ایل ایز کی نااہلی کا فیصلہ کرنے کا حکم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حجاب پر پابندی کیخلاف دائرعرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت

مہاراشٹراسمبلی کے اسپیکر کو10 جنوری تک ایم ایل ایز کی نااہلی کا فیصلہ کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In