دیوبند(دانیال خان)دےوبند تحصیل کے گاوں بھاٹ کھےڈی مےں اےک خاتون نے آپسی جھگڑے مےں پولےس پر یک طرفہ کارروائی کرنے کا نہ صرف الزام لگایا بلکہ اس کے شوہر کو لاٹھیوں سے پےٹ کر شدید زخمی کرنے کا الزام اےس آئی پر لگایا ہے ۔مذکورہ معاملہ مےں گاوں والوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ پر احتجاج بھی کیا ۔متاثرہ کی اہلےہ نے ملزم اےس آئی کے خلاف کوتوالی مےں تحریر دے کر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولےس سے کیا ہے ،سی او دےوبند رام کرن سنگھ نے معاملہ کی سنجیدگی کو دےکھتے ہوئے ملزم اےس آئی کو لائن حاضر کر دیا ہے ۔کوتوالی مےں دی گئی تحریر مےں اےک اےس آئی پر الزام عائد کیا گیا ہے آپسی مارپےٹ کے تنازع مےں اےک فریق کے دنےش کو اےس آئی نے تھرڈ ڈگری ٹارچر دے کر شدید زخمی کر دیا ،مخالفت کرنے پر خواتین کے ساتھ بھی غلط رویہ اختیار کیا گیا ،زخمی دنےش کو لےکر دےہاتیوں نے تھانہ احاطے مےں شدید احتجاج کرتے ہوئے پولےس کے ذریعہ قانون ہاتھ مےں لےنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔تھانہ پر ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی سی او دےوبند رام کرن سنگھ نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی خبر اےس اےس پی وےپن تاڑا کو دی اور اےس آئی کو لائن حاضر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گاوں والوں کوہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے احتجاج ختم کرایا ۔