کٹک(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): اوڈیشہ میں ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ میں ریاست کے وزیر صحت نبا کشور داس شدید زخمی ہوگئے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبرکے مطابق اوڈیشہ کے وزیر صحت نبا کمار داس کو اس وقت گولی لگی جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر صحت کے گاڑی سے باہر نکلتے ہی گولی چلنے کی آواز آئی جس کے بعد ہجوم کی جانب سے شور سننے میں آیا اور نبا داس اپنی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر گر گئے۔اسی ویڈیو میں ایک خاکی وردی پہنے پولیس اہلکار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس نے میڈیا کے مطابق نبا داس پر گولی چلائی۔
Minister Naba Kishore Das admitted in @ApolloHospBBSR. Chief Minister Naveen Patnaik is present @NewIndianXpress @XpressOdisha pic.twitter.com/CFdG0Dp6Lk
— Asish Mehta (@mehta_asish) January 29, 2023
ایک اور ویڈیو میں کچھ افراد کو اوڈیشہ کے وزیر صحت کو گاڑی سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ظاہر ہو رہا ہے کہ گولی نبا کشور داس کے سینے میں لگی جس کے بعد ان کی سفید رنگ کی قمیض خون سے لت پت ہوگئی۔بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیشہ کے وزیر صحت نبا کشور داس پر حملے کرنے والے اہلکار کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔
🔴🔴 *BREAKING NEWS*
— Connect Cinema (@Connect425) January 29, 2023
*ஒடிசாவில் பரபரப்பு*
*ஒடிசா மாநில சுகாதாரத்துறை அமைச்சர் நபா கிஷோர் தாஸ் மீது துப்பாக்கிச்சூடு*
*உயிருக்கு ஆபத்தான நிலை…*#Odisha #OdishaHealthMinister pic.twitter.com/0jSoACrnSL
خبروں کے مطابق حملہ کرنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن اس نے وزیر صحت پر حملہ کیوں کیا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
زخمی ہونے والے وزیر صحت کو اوڈیشہ کے سب سے بڑے شہر بھوینیشور کے اپالو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔علاقے میں تعینات ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’وزیر صاحب کو انتہائی قریب سے اس وقت گولی ماری گئی‘۔خیال رہے اوڈیشہ میں مقامی سیاسی جماعت ’بیجو جنتا دل‘ کی حکومت ہے اور نبا کشور داس کا تعلق بھی اسی جماعت سے ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ کے دفتر سے بھی ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے وزیر صحت نبا داس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے وزیر صحت کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔