نئی دہلی(فرحان یحییٰ)جب سے دلی میو نسپل کارپوریشن میں عام ادمی پارٹی کے ہاتھوں میں اقتدار آیا ہے دلی کے عوام کا اعتماد اور بھروسہ قائم ہوا ہے جن کی وجہ ڈپٹی میئر کے چیمبر میں عوام و پریشان حال لوگوں کے آنے کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ سیلاب اور بارش سے پیدا ہونے والی مختلف پریشانیوں کو لے کر بڑی تعداد میں دلی کے عوام ڈپٹی میر کے پاس آ رہے ہیں۔ ڈپٹی میئر نے افسران کو ترجیح بنیاد پر دلی کے عوام کی پریشانیوں کو حل کرانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی میئر نے دلی کارپوریشن کے 12 کے 12 زون کے عوام سے کہا ہے کہ اپنے اپنے زون میں جا کر جن سیوا کیندر میں 12 بجے سے ایک بجے تک وہاں کے افسران کو اپنی اپنی پریشانیوں سے آگاہ کریں تاکہ ان کی پریشانی کو بروقت حل کرایا جائے۔