بدھ, فروری 25, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کانگریس امیدوار کے معاون کے قتل کیخلاف د گ وجے کا احتجاج ختم

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 19, 2023
in دیار وطن
0
کانگریس صدر کے لیے دگ وجے سنگھ متوقع امیدوار
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چھترپور/بھوپال، 19 نومبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے کھجوراہو علاقے میں کانگریس لیڈر وکرم سنگھ عرف ناتی راجہ کے معاون سلمان کے مبینہ قتل کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کا جاری دھرنا ختم ہو گیا۔ وہ اس معاملے پر کل سےدھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے۔احتجاج ختم کرنے کے بعد مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہووٹنگ کے دوران جہاں جہاں کانگریس امیدواروں اور ان کے حامیوں پر حملہ کئے گئے وہاں جائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے متحد ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔ مسٹر سنگھ کل ساگر ضلع کے راہلی کا بھی دورہ کر سکتے ہیں، جہاں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے دوران کانگریس امیدوار کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔اس سے پہلے، مسٹر سنگھ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ کل سے تقریباً 24 گھنٹے ہو چکے ہیں۔ لیکن انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ نہ گواہوں کے بیانات لیے گئے اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھی اس معاملے کے تعلق سے ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا کہ چھتر پور ضلع کے راج نگر اسمبلی میں کانگریس کارکن کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ بی جے پی امیدوار اروند پٹریا اور ان کے ساتھیوں پر قتل کا الزام ہے۔ اس واقعہ کو دو دن گزر چکے ہیں لیکن اب تک نہ تو وہ گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جن میں کانگریس کارکن سلمان کو کچل کر ہلاک کیا گیا تھا اور نہ ہی اس قتل کے ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا ایم پی مسٹر سنگھ اور کانگریس ایم ایل اے اور کارکن کھجوراہو میں پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہیں، لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ کیا یہ مان لیا جائے کہ مدھیہ پردیش میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے؟ آخر قاتلوں کو کون بچا رہا ہے اور کس کی ہدایت پر پولیس اور انتظامیہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے؟ وہ کانگریس کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پوری پارٹی ہر کارکن کے پیچھے کھڑی ہے۔ کسی بھی کارکن پر ظلم پوری پارٹی پر حملہ ہے۔ ہم متحد ہو کر اس ظلم کے خلاف لڑیں گے اور انصاف حاصل کریں گے۔ ظلم کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
دراصل ووٹنگ سے ایک دن قبل جمعرات کی رات راج نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار وکرم سنگھ عرف ناتی راجہ کا کھجوراہو تھانہ کے چندر نگر ٹوریا علاقے میں اپنے حامیوں کی موجودگی میں بی جے پی امیدوار اروند پٹیریا اور ان کے حامیوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ اسی دوران ناتی راجہ کا معاون سلمان فور وہیلر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ اس معاملے میں ناتی راجہ کی شکایت پر جمعہ کو کھجوراہو پولیس اسٹیشن میں پٹریا اور ان کے حامیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Tags: احتجاجد گ وجےسلمانکانگریس لیڈرکھجوراہووکرم سنگھ
ShareTweetSend
Previous Post

راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بننے پر سب کا حساب کتاب کیا جائے گا۔ مودی

Next Post

چھٹی بار ورلڈ کپ پرآسٹریلیا کا قبضہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
چھٹی بار ورلڈ کپ پرآسٹریلیا کا قبضہ

چھٹی بار ورلڈ کپ پرآسٹریلیا کا قبضہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In