جمعہ, نومبر 21, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

افغانستان میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم شروع

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 23, 2022
in اخبارجہاں
0
افغانستان میں  نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم شروع
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): طالبان کے زیر انتظام افغانستان کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کابل میں نئے کرنسی نوٹ آ گئے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق بیان میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ ملک کی اقتصادی ترقی اور مارکیٹ میں نقدی کی ضروریات کے مطابق معقول مانیٹری پالیسیوں کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔
بینک نے بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ افغان شہری نوٹوں کو احتیاط سے استعمال کریں۔ نئے بینک نوٹ جلد عوام تک پہنچ جائیں گے۔افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کا جمعے کو کہنا تھا کہ نئے پرنٹ شدہ بینک نوٹ جلد ہی افغانستان کی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
امریکہ میں مقیم افغانیوں کے منعقد کردہ ورچوئل ٹاؤن ہال میں تھامس کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان کا بینکنگ نظام بین الاقوامی مالیاتی نظام سے کٹا ہوا ہے۔ ماسوائے ایک بینک کے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے لین دین بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں وزارت خزانہ کے ٹیکنو کریٹس اور مرکزی بینک کے ٹیکنو کریٹس ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کے بقول یہ تب تک ممکن نہیں جب تک کہ امریکہ اور دیگر چند ممالک مدد نہ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالآخر دو کرنسیوں کے لین دین کا نتیجہ دیکھا ہے، جس کا یہ مطلب ہو گا کہ نئے پرنٹ شدہ افغانی نوٹ کرنسی کی جگہ لے لیں گے ۔ ویسٹ کا نئے افغان فنڈ پر بحث کرتے ہوئے جو افغانستان کے منجمد غیر ملکی ذخائر میں سے کم از کم تین اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی منتقلی سے متعلق ہے، کہنا تھا کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کا پہلا اجلاس اگلے ماہ سوئٹزر لینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔
تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو کہ افغانیوں پر مشتمل ہو گی جو کہ نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق آئیڈیا دے سکے گی کہ انہیں کیسے محفوظ بنانا ہے اور کیسے کم تعداد میں استعمال کرنے ہیں۔ خیال رہے کہ پچھلے سال اگست میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے اور افغانستان کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔افغانستان کے بینک کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی امداد بھی نہیں مل پا رہی۔

Tags: افغانستانطالبانکرنسی
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستان نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

Next Post

اوآئی سی کی کانفرنس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کاعزم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اوآئی سی کی  کانفرنس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کاعزم

اوآئی سی کی کانفرنس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کاعزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In