منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

پھیکا رہا ممبئی میں سال نو کا جشن

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 31, 2022
in آئینہ شہر
0
پھیکا رہا ممبئی میں سال نو کا جشن
0
SHARES
38
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (یو این آئی ) مایا نگری ممبئی کو یہ شرف حاصل ہے کہ جس طرح سے سال نو کا جشن یہاں منایا جاتا ہے شاید ہی ملک کے کسی شہر میں اس طرح کا نئے سال کا جشن منایا جاتا ہو لیکن ملک میں چھائی معاشی بدحالی کے سبب 31 دسمبر کی رات کو منائے جانے والا یہ جشن ممبئی میں امسال پھیکا نظر آیا اور اس کے جشن کے دوران وہ رونقیں اور وہ سرگرمیاں نہیں دکھلائی دیں جو گزشتہ کئی سالوں سے نئے سال کے استقبال کا حصہ ہوا کرتی تھی ۔
معاشی بدحالی کا یہ عالم رہا کہ ممبئی میں جو شراب خانہ اور ہوٹلیں 31 دسمبر سے قبل نئے سال کے جشن کیلئے جو رقم مقرر کرتی تھی امسال اس میں تخفیف کر کے اسے نصف داموں پر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود بھی جشن پھیکا ہی رہا ۔
اپنی نوعیت کے منفرد طور پر منائے جانے والے عروس البلاد کے جشن کا آغاز غروب آفتاب کے بعد ہی شروع ہو گیا ۔
نوجوان لڑکے لڑکیاں اور دیگر عمر کے افراد کو نئے لباس زیب تن کیئے ہوئے شہر کی مختلف تفریح گاہوں ، ہوٹلوں اور شراب خانوں میں دیکھا گیا ۔
سرد ہواوں کے جھونکوں میں منائے جانے والا سال نو کے جشن کے موقع پر ممبئی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیئے تھے اور جگہ جگہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کیئے جانے کے علاوہ ناکہ بندی بھی کی گئی تھی۔

Ending 2022 with this beautiful view & evening, Mumbai City vibes during New Year Eve is unmatchable!
Happy New Year Everyone, Happy 2023!#goodbye2022 #Welcome2023 pic.twitter.com/U2sEgyq592

— Vishal Verma (@VishalVerma_9) December 31, 2022


ممبئی کے مرین ڈرائیو ، نریمان پوائنٹ ، باندرا ریکلیمیشن ، ورسوا بیچ اور دیگر علاقوں میں بھی نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بے باکانہ انداز میں عشق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔
چند نوجوانوں نے اپنے سروں پر سرخ رنگ کی کرسمس والی ٹوپی پہن رکھی تھی جبکہ نوجوا ن لڑکیاں بھی سرخ رنگ کے ٹی شرٹ اور دیگر لباس پہنی ہوئی تھی ۔
ہلکی ہلکی سردی تھی جشن منانے والوں میں کئی ایک افراد نے گرم کپڑے بھی پہن رکھے تھے ۔
ممبئی پولیس کے انسداد منشیات سیل کے دستے کو شہر کے مختلف ہوٹلوں پر نظر رکھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ممبئی کے ورلی باندرا سی لنک پر برقی قمقمہ لگائے گئے تھے جبکہ مضافات کے باندرا ریکلیمیشن کو دولہن کی طرح سجایا گیا تھا اسی طرح سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی عمارت اور اس کے مقابل واقع سی ایس ٹی اسٹیشن پر بھی رنگین قمقمہ لگائے گئے تھے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے ۔
بی ایس ٹی اور ریلوے نے رات بھر عوامی گاڑیاں جاری رکھی تھیں جبکہ ٹیکسی والے مسافروں سے منہ مانگا دام وصول کر رہے تھے ۔
ممبئی پولیس نے ایس آر پی ، کیو آر ایس اور دیگر مسلح پولیس کو شہر کی تفریح گاہوں پر تعینات کیا تھا ۔ خواتین پولیس عملہ بھی سادہ لباس میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے تھے ۔شہر کی نامور اور پانچ ستارہ ہوٹلوں میں دس ہزار سے پچاس ہزار کے درمیان پارٹیوں کے دام مقرر کیئے گئے تھے جس کے عوض صرف دو افراد مرد و خاتون کو داخلے کی اجازت تھی اور انہیں اس کے عوض شراب ، کھانہ اور رقص کرنے کی اجازت تھی ۔
انٹرنیٹ کے ذریعے کئی ایک پارٹیوں کا دعوت نامہ آن لائن دستیاب کرایا گیا تھا جس میں کم قیمت پر پرکشش انداز میں سال نو کا جشن منانے کی پیشکش کی گئی تھی ۔
آن لائن دعوت نامہ کے مطابق ممبئی سے قریب کئی ایک مقامات پر صرف جوڑوں کی پارٹیاں رکھی گئی تھیں جس کا نام ’’ڈیپ لئو‘‘، ۔۔’’لئو ان ایکشن ‘‘ اور دیگر رکھا گیا تھا ۔اس پارٹی میں شرکت کے لئے ضروری تھا کہ صرف مرد و خواتین جوڑے ہی شرکت کر سکتےتھے ۔واحد شخص ، دو مرد ، دو خواتین کو بھی ان پارٹیوں میں داخلے کی اجازت نہیں تھی بلکہ سختی سے صرف مرد و خاتون جوڑے کو ہی ان پارٹیوں میں شرکت کی اجازت تھی اور پارٹی کا دعوت نامہ کچھ اس طرز پر پرکشش انداز میں تحریر کیا گیا تھا جس کے مطالعہ کے بعد ہی پارٹی کی نوعیت کا پتہ چل سکتا تھا جیسے کہ مضافات کے ملاڈ میں کپل پارٹی (جوڑوں کی پارٹی )کا دعوت نامہ پر یہ تحریر تھا لئو ان ایکشن یعنی کہ اداکاری کے ساتھ عشق کریں ۔ اس پارٹی میں شرکت کیلئے یہ بھی ضروری تھا کہ کم سےکم لباس زیب تن کیئے جائیں اور پارٹی کے دوران ہونے والی کسی بھی سرگرمی یا مذاق کا شرکائے پارٹی برا نہ مانیں ۔جوں ہی گھڑی نے رات بارہ بجے کا اعلان کیا چاروں جانب آتش بازی اور لاوڈاسپیکر پر سے ہیپی نیو ایئر کی آوازیں بلند ہونے لگی اور ایک دوسرے کو لوگوں نے نئے سال کی مبارکباد دی ۔اس موقع پر کئی مقامات پر 2022؍کا پتلا بھی جلایا گیا ۔ممبئی شہر میں ایک جانب جہاں نئے سال کے استقبال کیلئے بورڈ اور ہورڈنگ آویزاں کیئے گئے تھے وہیں مختلف سیاسی پارٹی کے لیڑران کی جانب سے آویزاں کئے جانے والی ہورڈنگ کی بھرمار دکھائی دی جس میں وہ ٔ عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دکھلائی دیئے ۔وزیر اعلی ایکناتھ شندئے نے بھی نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ پچھلے برس جو ہوا تھا اسے فراموش کر کے آنے والے سال میں مہاراشٹر کی ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کے مقابل تاج محل ہوٹل کو بھی روشنی سے سجایا گیا تھا اور گیٹ وے آف انڈیا کے اطراف میں عوام کی بھیڑ کو امڑتے ہوئے دیکھا گیا ۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کئ ایک گارڈن بھی رات بھر کھلے تھے اور ان گارڑن می نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بے باکانہ انداز میں عشق کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔غروب آفتاب کے بعد ہی گارڈن کی تمام کرسیاں بھر گئی تھیں اور گارڈن میں جانے کے بعد ایسا لگتا تھا کہ جیسے جوڑوں کا گاڑن ہے یا آپ ہندی فلم کے کسی ایسے رومانٹک منظر کو دیکھ رہے ہوں جس میں ہیرو ہیروئن کے ساتھ گہری سانسوں کے ساتھ عشق کرتے ہوئے دکھلایا گیا ہو ۔تفریح گاہوں اور سیروسیاحت کے مقام کے علاوہ ممبئی ک درگاہوں اور مزاروں پر مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو عبادت میں مصروف دیکھا گیا ۔ خاص طور سے بہاالدین شاہ بابا ، ماہم کی مخدوم ماہمی درگاہ پر مسلمان مصروف عبادت دکھے ۔ علمائے کرام نے بھی نو سال کی جشن کی خرافات سے بچنے کیلئے مسلمانوں سے اپیل کی تھی جس کا خاطر خواہ نتیجہ نکلا۔

Tags: جشنسال نوممبئی
ShareTweetSend
Previous Post

ترنمول بری طاقتوں سے لڑ رہی ہے: ابھیشیک

Next Post

سابق پاپائے روم پوپ بینیڈکٹ چل بسے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سابق پاپائے روم پوپ بینیڈکٹ چل بسے

سابق پاپائے روم پوپ بینیڈکٹ چل بسے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In