کولکتہ (یو این آئی) آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی ایک مضبوط طاقت بن گئی ہے جو ملک میں بری طاقتوں سے لڑ رہی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، مسٹر بنرجی نے کہا ’’آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے طور پر، میں نے پورے ملک میں اپنی گرفت میں توسیع کرنے کے لئے اپنا مشن بنالیا۔ ہم اس ملک میں بری طاقتوں سے لڑنے والی ایک مضبوط قوت بن گئے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’سال 2022 میرے لیے بہت کچھ سیکھنے اور ذاتی ترقی کا سال رہا ہے‘‘۔ مسٹر بنرجی نے کہا’’میں نے سال کی شروعات ماں تریپوریشوری کے آشیرواد سے کی، جنہوں نے مجھے سال بھر منفی ذہنیت سے لڑنے کی طاقت دی۔‘‘
پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’مجھے اپنے مخالفین کی طرف سے بے لگام ایذا رسانی اور نشانہ بنانے کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، میری ماں-ماٹی-مانش کے آشیرواد نے مجھے ڈتے رہنے کی طاقت دی۔ میرے خیال میں یہ میرے لیے ایک بہت اچھا سبق رہا ہے کہ آپ کے راستے میں کتنے ہی حملے کیوں نہ ہوں، دیانتداری آپ کو اپنا سر اونچا رکھ کر فتح مند ہونے میں مدد دے گی۔