اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ملک کی ترقی کا انحصار ریاستوں کی جامع اور تیز رفتار ترقی پرہے: مرمو

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 4, 2024
in خاص خبریں
0
قبائلی برادری کی بہت سی خصوصیات مثالی: صدرجمہوریہ
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 03 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار ریاستوں کی جامع اور تیز رفتار ترقی پر ہے، اس لئے تمام ریاستوں کو ایک دوسرے کے بہترین طریقوں اور تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے۔گورنروں کی دو روزہ کانفرنس آج صدر جمہوریہ کے اختتامی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے باہمی سیکھنے کے جذبے سے کانفرنس میں جامع بات چیت کرنے کے لیے گورنرز کی اجتماعی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ گورنروں کے مختلف گروپوں نے اپنے دفتر کے کام کاج کو بہتر بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے قیمتی خیالات اور تجاویز پیش کیں اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔

کانفرنس کے دوسرے دن کا آغاز گورنروں کے چھ گروپوں نے اپنے غور و خوض پر مبنی پریزنٹیشنز کے ساتھ اور صدر کے سامنے مستقبل کا روڈ میپ پیش سے ہوا۔ اس موقع پر محترمہ مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ موجود تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس نے تمام شرکاء کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے، جنہوں نے اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنروں کو معلومات حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے اور موثر کام کاج کے لئے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھنا چاہئے۔
وزیر اعظم نے گورنروں سے درخواست کی کہ وہ راج بھون میں حکمرانی کا ایک مثالی نمونہ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ راج بھونوں کے موثر آپریشن کے لئے ملازمین کو تربیت دینے کی مسلسل کوشش کی جانی چاہئے۔ انہوں نے گورنروں سے درخواست کی کہ وہ اپنے کام کاج میں ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیں۔ وزیر اعظم نے خاص طور پر تعلیمی اداروں کے سابق طلباء نیٹ ورک کی طاقت کو بروئے کار لانے پر زور دیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی کیمپس کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں۔

صدر نے کہا کہ ہمارے ڈیجیٹل اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ راج بھون کے کام کاج میں ڈیجیٹل میڈیم کا استعمال ایک اچھی مثال قائم کرے گا۔ راج بھون سائبر سیکورٹی، ڈیٹا سیکورٹی اور تکنیکی اختراع کے بارے میں لوگوں میں بیداری بڑھانے کے لیے سیمینار اور سمپوزیا کا بھی اہتمام کر سکتے ہیں۔محترمہ مرمو نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور مجموعی ترقی کے لیے تمام اداروں کا ہموار کام کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کانفرنس میں مختلف اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے بات چیت کی گئی۔ ہندوستان کے وفاقی نظام میں، گورنر مرکز اور ریاستوں کے درمیان کڑی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ گورنروں کے گروپس کی طرف سے دی گئی تجاویز کے مطابق کوآپریٹو فیڈرلزم اور مرکزی اداروں کی باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ گورنروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے لیے اچھی مثالیں قائم کریں۔ اگر وہ اہم شعبوں میں مثالیں قائم کریں گے تو اس سے نہ صرف ان کی شناخت بنے گی بلکہ لوگوں کی رہنمائی بھی ہوگی۔

Tags: دروپدی مرموروڈ میپریاستصدر جمہوریہفلاح و بہبودگورنروں کی کانفرنسمستقبلملک
ShareTweetSend
Previous Post

حکومت ہند نے گرمی سے پریشان کھلاڑیوں کے لیے اے سی کا انتظام کیا

Next Post

تمل ناڈو کے 21 ماہی گیروں کی گھر واپسی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تمل ناڈو کے 21 ماہی گیروں کی گھر واپسی

تمل ناڈو کے 21 ماہی گیروں کی گھر واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In