جمعہ, اگست 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تلنگانہ میں تعلیم اور روزگارکی فراہمی کانگریس کی اولین ترجیح: ریونت ریڈی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 19, 2023
in خاص خبریں
0
تلنگانہ میں تعلیم اور روزگارکی فراہمی کانگریس کی اولین ترجیح: ریونت ریڈی
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد (یواین آئی)صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی کے تلنگانہ میں برسراقتدار آنے پر وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سکریٹریٹ میں ایک عوامی دربار منعقد کیا جائے گا،جس میں عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے اتوار کو حیدرآباد میں صحافت سے ملاقات پروگرام کے موقع پر کہا کہ کانگریس کا منشور چارکروڑعوام کو آزادی اور مساوی ترقی کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بھون کردیاجائے گا۔
یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی موجودہ تاریخی عمارات کو منہدم کرنے اور نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی پالیسیوں کو روکے گی، انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو تعلیم، ملازمت اور روزگار کے مواقع میں دنیا سے مسابقت کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے اور بجٹ کو ایف آر بی ایم کے اصولوں کے مطابق خرچ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس فوری اہم مسائل اور ضروریات پر توجہ دے گی۔ریونت ریڈی نے کئی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو پچھلے دس سالوں میں مساوی ترقی کے مواقع نہیں ملے جس کی وہ خواہش کرتے تھے۔ بی آر ایس جھوٹی معلومات پھیلا رہی ہے کہ اگر کانگریس آئی تو بجلی نہیں ہوگی،انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ موجودہ بجلی کانگریس کی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے سہارا افرادکی مدد کرنا سماجی ذمہ داری ہے اور سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا کانگریس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں آئے گی تو کسانوں کا دو لاکھ روپے کا قرض معاف کر دے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد پبلک سروس کمیشن کو ختم کر دیا جائے گا اور یو پی ایس سی کی طرز پر ملازمتوں کو پُرکرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ کانگریس کی پالیسی آمدنی میں اضافہ اور اسے غریبوں میں تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جاریہ ماہ کی 30تاریخ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 110حلقوں پر ضمانت سے محروم ہوگی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں زعفرانی جماعت ریاست میں 105 حلقوں پرضمانت سے محروم ہوئی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جس پارٹی کے پاس ریاست میں ضمانت بھی نہیں ہے وہ ایک بی سی شخص کو وزیراعلیٰ کیسے بنا سکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی دس ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے تو صرف ایک ریاست میں ایک او بی سی وزیراعلی ہے۔ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ ایک بی سی شخص کو وزیر اعلی بنایا جائے گا، وہ اس حقیقت پر توجہ نہیں دے رہی ہے کہ کانگریس بی سی ذاتوں کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بی سی ذاتوں کی مردم شماری نہیں کرسکتی وہ کس طرح بی سی کو وزیراعلیٰ بنائے گی؟انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کسانوں کو مفت بجلی دینے والی پہلی پارٹی ہے۔وزیراعلی چندرشیکھرراو تلنگانہ میں کی گئی ترقی کی بات کرکے ووٹ مانگنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ ریونت ریڈی نے ایک بار پھر کہا کہ بی آر ایس کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کر رہی ہے لیکن وہ حقیقت یہ ہے کہ بی آرایس ریاست میں کسانوں کو صرف 8 تا 10 گھنٹے بجلی فراہم کر رہی ہے۔ بی آر ایس کے متعارف کردہ دھرانی پورٹل کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر اراضیات پر قبضہ ہوا ہے۔چندرشیکھرراو خاندان پر دھرانی پورٹل کے ذریعہ ڈیڑھ لاکھ ایکڑاراضیات کو لوٹنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کانگریس پارٹی کے خلاف صریحا جھوٹ بول رہے ہیں۔

Tags: تعلیمتلنگانہروزگارریونت ریڈیملازمت
ShareTweetSend
Previous Post

آنجہانی اندرا گاندھی کایوم پیدائش منایا گیا

Next Post

راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بننے پر سب کا حساب کتاب کیا جائے گا۔ مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل پردیش کواہم فارما ہب بنانے کا مودی کا عزم

راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بننے پر سب کا حساب کتاب کیا جائے گا۔ مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In