اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

دھرمیندرپردھان نے اس موقع پر کہاکہ کشمیری ادب و ثقافت کوقومی سطح پر فروغ دینے میں اہم رول ادا کرے گا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 2, 2025
in دیار وطن, کشمیرنامہ
0
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) کشمیر کی تاریخی،تہذیبی اور ادبی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر تعلیم دھر میندر پردھان نے کہا کہ کشمیری تہذیب اوریہاں کے ادب کوفروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ دوسری جگہوں کے لوگ بھی یہاں کی تہذیب وثقافت سے خاطر خواہ واقف ہوسکیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی اور نیشنل بک ٹرسٹ دہلی کے اشتراک سے چنار بک فیسٹیول 2025کا فتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس کے علاوہ افتتاح لیفٹیننٹ گورنر آف کشمیر منوج سنہا، ڈیویڑنل کمشنر آف کشمیر وجے کمار ودھور ی اورآئی سی ایچ آر کے چیئرمین پروفیسر راگویندر تومر اور دیگر اہم شخصیات کے ذریعے ہوا۔وزیر تعلیم نے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی2020)کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان اور علاقائی ادب کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔نوجوانوں کو خاص طور پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکنالوجی گرچہ ہمارے لیے مفید ہے لیکن اس کا استعمال ضرورت کے مطابق ہی کرناچاہیے اور نوجوانوں کو کتب بینی اور مطالعہ کی طرف زیادہ توجہ دینا چاہیے اس لیے کہ مطالعہ نہ صرف علم میں اضافے کا باعث ہوتاہے بلکہ شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے ۔کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں وادی کشمیر کی قدیم تہذیب،علمی ورثے اور ادبی روایات کو اجاگر کیا،انھوں نے کہا کہ کشمیر صدیوں سے علم و ادب اور تصوف و ثقافت کر مرکز رہاہے اور آج بھی یہاں کے دانشور اورمصنفین اپنی تخلیقات سے دنیامیں روشنی پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کشمیر میں بک فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے ادبی میلوں کے ذریعے نوجوانوں میں مطالعے کا ذوق پیدا کیا جاسکتاہے ۔نئی نسل اس دوران منعقد ہونے والے مختلف قسم کے ثقافتی پروگراموں میں شریک ہوکر اپنی ادبی،سماجی اور ثقافتی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

آئی سی ایچ آر کے چیئر مین پروفیسر رگھوویندر تنورنے کہاکہ کشمیر کی علمی روایت،زبان وادب،فلسفے اور سماجی علوم کی زرخیز تاریخ رہی ہے اور یہاں کے دانشوروں نے ہمیشہ تحقیق و تخلیق کے میدان میں قابل ذکر کارنامہ انجام دیاہے ۔انھوں نے چنار بک فیسٹیول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی یہ فیسٹیول بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کرلے گا۔این بی ٹی کے چیئر مین پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے نے افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہاکہ چنار بک فیسٹیول صرف کتابوں کی فراہمی تک محدود نہیں ہے ، بلکہ اس میں مختلف النوع ثقافتی پروگرامز بھی شامل ہیں جو شرکا کے لیے علم،تخلیق اور تفریح کا حسین امتزاج پیش کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل بک ٹرسٹ کا مقصد کتابوں کے ذریعے قومی یکجہتی،فکری بیدار ی اورتخلیقی شعور کو فروغ دینا ہے اورچنار بک فیسٹیول اسی مشن کا ایک اہم حصہ ہے ۔شکریے کی رسم ادا کرتے ہوئے این بی ٹی کے ڈائرکٹر یوراج ملک نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم مسلسل دوسری بار اس علمی وادبی فیسٹیول کا اہتمام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر آدمی پڑھے اورہر ہاتھ میں کتاب ہو۔یہی ہمارا خواب ہے اور اسی مشن کے تحت ہم لوگ کام کررہے ہیں۔اس افتتاحی تقریب میں مہمانان کے ہاتھوں کتاب ‘جموں کشمیر اورلداخ’ کے کشمیر ی ایڈیشن کا اجرابھی عمل میں آیا۔اس کتاب میں کشمیر کی تاریخ کو مفصل انداز میں بیان کیا گیاہے ۔افتتاحی تقریب کے بعد آتھر کارنر میں خسرو فا¶نڈیشن اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے ایک مذاکرہ بعنوان ‘تصوف کی معنویت(امیر خسرو سے شیخ العالم تک)’ منعقد ہوا، جس کی نظامت ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی اورپروفیسر اقبال حسنین(سابق وائس چانسلر کالیکٹ یونیورسٹی)،پروفیسر جی این خاکی(ڈائرکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار اسپریچول اسٹیڈیز) اورجناب شانتنو مکھرجی (ڈائرکٹر خسرو فا¶ نڈیشن)نے موضوع سے متعلق بڑی اہم گفتگو کی او ر اس بات پر زور دیاکہ آج کے دور میں صوفیانہ افکار کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نفرت اور عدم برداشت کا مقابلہ کیا جاسکے ۔اس مذاکرے میں ‘عقیدے کی دراریں’از پروفیسر اقبال حسنین کا اجرا بھی عمل میں آیا۔

قومی کونسل کے زیر اہتمام سہ روزہ سی اے بی اے ۔ایم ڈی ٹی پی فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (جموں کشمیر،لداخ،ہماچل پردیش اورپنجاب)کابھی آج آغاز ہوا۔استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے قومی کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے جب ہم فیکلٹی ممبران کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں یہ ہمارے لیے بڑی خوشی کا لمحہ ہے ۔انھوں نے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرتے ہیں اورانھیں جدید تدریسی تکنیکوں سے روشناس کراتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ آج کے دور میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی تعلیم صرف فنی شعبے تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ ہرمیدان میں کامیابی کی کنجی بن چکی ہے ۔ان کے علاوہ سچن چاندلا(جوائنٹ ڈائرکٹر،نائیلٹ،چنڈی گڑھ)، ڈاکٹر مشتاق احمد لون(رکن گورننگ کونسل ممبر،این سی پی یوایل) اور پروفیسرعارفہ بشری (رکن گورننگ کونسل،این سی پی یو ایل)نے بھی متعلقہ موضوع پر اہم گفتگو کی۔اس پروگرام کی نظامت نصرت جہاں (آر اے ،این سی یو ایل)کی اور شکر یے کی رسم اجمل سعید(اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،این سی پی یو ایل)نے ادا کی۔

 

Tags: آئی سی ایچ آرادبی عظمتپروفیسر راگویندر تومرچناربک فیسٹیولدھر میندر پردھانصوف کی معنویتقومی کونسلکشمیروزیر تعلیم
ShareTweetSend
Previous Post

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

Next Post

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In