نئی دہلی: رمضان المبارک کے اختتام کے بعد ملک بھر میں عید کا تہوار ہفتہ کو دھوم دھام سے منایا گیا۔ دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں کی مساجد اورعیدگاہوں میں مسلمانوں نے نمازعید کی ادائیگی کی۔اس موقع پر لوگ ایک دوسرے سے گلے ملتے اور مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ ئے۔ سوشل میڈیا پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا”عید الفطر کی مبارکباد۔ معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبات میں اضافہ کریں۔ میں سب کی بہترین صحت اور تندرستی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔ عید مبارک!۔دوسری جانب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لکھا، "سب کو عید مبارک! یہ تہوار سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی لائے”۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الفطر کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا، "وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار خوشی اور میل جول کا پیغام لاتا ہے۔ یہ تہوار امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ عید کے موقع پر سب کے لیے ہم آہنگی”۔ اور سماجی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔”
دریں اثناء بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی عید کی مبارکباد دی ہے۔ وہ دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔نہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عیدالفطر کے اس پرمسرت موقع پر ریاست کے عوام اور اہل وطن بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ خدا سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور سب کی زندگی خوشیوں، سکون اور خوشحالی سے بھری ہو۔