منگل, نومبر 4, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 20, 2024
in الیکشن
0
جمعہ کو کیرالہ اور تملناڈو میں انتخابات پرمسلم تنظیموں کااعتراض
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 20 مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے بدھ کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا پہلے مرحلے میں 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی ان میں تامل ناڈو کی 33، راجستھان کی 12، اتر پردیش کی 8، مدھیہ پردیش کی 6، اتراکھنڈ، آسام اور مہاراشٹر میں 5، 5، بہار کی 4، مغربی بنگال کی 3، اروناچل پردیش، منی پور اور میگھالیہ کی 2-2 نشستیں اور چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، اندومان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک ایک سیٹ پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔کاغذات نامزدگی اس ماہ کی 27 تاریخ تک بھرے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے عام انتخابات 19 اپریل سے سات مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
ادھر امپھال سے خبر ہے کہ منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں، اندرونی منی پور اور بیرونی منی پور (ایس ٹی) کے انتخابات کے لیے بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ریاست میں لوک سبھا انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے، 19 اپریل کو اندرونی منی پور اور بیرونی منی پور کے کچھ اسمبلی حلقوں کے لیے اور 26 اپریل کو بیرونی منی پور کے 13 حلقوں کے لیے۔ دونوں نشستوں کے لیے امیدوار یا تجویز کنندہ 27 مارچ تک اپنے فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہوگی۔اندرون منی پور کے لیے امپھال ویسٹ ڈی سی آفس، لمفیلپٹ میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور بیرونی منی پور کے لیے تھوبل، اکھرول، سینا پتی، کانگ پوکپی، تامینگلونگ، چورا چند پور اضلاع کے ڈی سی دفاتر میں کاغذات داخل کیے جاسکتے ہیں۔الیکشن حکام نے تمام 16 اضلاع میں انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ریاست میں بحران کی وجہ سے بے گھر ہونے والے تقریباً 60,000 لوگوں کے لیے الگ پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو اس جگہ کا عام باشندہ سمجھا جائے گا جہاں سے وہ بے گھر ہوئے ہیں اور اس لیے انہیں ان کے آبائی مقام کا ووٹر سمجھا جائے گا۔ اس کام کے لیے ہر ضلع میں نامزد اسسٹنٹ الیکشن آفیسرز کا تقرر کیا جائے گا۔ووٹنگ صرف ای وی ایم کے ذریعے ہوگی اور ووٹوں کی گنتی ضلع ہیڈکوارٹر پر ہوگی جہاں ریلیف کیمپس ہیں اور نتائج متعلقہ ریٹرننگ آفیسر / اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھیجے جائیں گے۔ داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو پولنگ کی تاریخ سے کم از کم 10 دن پہلے شناختی فارم نامزد اے آر او کو جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ریاست میں 9,80,855 مرد، 10,47,929 خواتین اور 239 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں۔ معذور ووٹرز کی تعداد 14152 ہے جبکہ 85 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 22491 ہے۔ پولنگ اسٹیشن کی کل تعداد 2955 ہے۔
دریں اثناء جے پور سے خبر ہے کہ راجستھان میں لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لوک سبھا انتخابی حلقوں کے انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کردیا گیا۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 12 لوک سبھا حلقوں گنگا نگر، بیکانیر، چورو، جھنجھنو، سیکر، جے پور دیہی، جے پور، الور، بھرت پور، کرولی-دھولپور، دوسہ اور ناگور میں آئندہ 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ان نشستوں پر نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا۔ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی اور 30 ​​مارچ تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
مسٹرگپتا نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت راجستھان لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے لیے نامزدگی داخل کرتے وقت عام امیدواروں کو 25 ہزار روپے اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے امیدواروں کو 12 ہزار 500 روپے ضمانت کی رقم جمع کرانی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی بھرنے کے لیے آنے والے امیدواروں کے ساتھ چار افراد سمیت صرف پانچ افراد ہی ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے کمرے میں داخل ہو سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے آنے والے شخص کے قافلے میں صرف تین گاڑیوں کو آر او آفس کے 100 میٹر کے اندر اندر جانے کی اجازت ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوگیا اور 27 مارچ تک امیدوار 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔
مسٹر گپتا نے ہدایت دی کہ متعلقہ آر او الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ان ہدایات کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی مقررہ مدت کے دوران آر او اپنے دفتر میں موجود رہیں اور اس سارے عمل کی ویڈیو گرافی بھی کرائیں۔ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے وقت تمام متعلقہ اور ضروری دستاویزات کے ساتھ آنا ہوگا جیسے سیکیورٹی ڈپازٹ کا ثبوت، فارم-اے اور بی، حلف نامہ وغیرہ۔ اگر امیدوار اسی حلقے کا ووٹر نہیں ہے جہاں سے وہ الیکشن لڑ رہا ہے تو امیدوار کو متعلقہ حلقے کی ووٹر لسٹ کی کاپی یا ووٹر لسٹ کے متعلقہ حصے کی تصدیق شدہ کاپی جمع کرانی ہوگی۔ ایک امیدوار ایک ہی حلقے کے لیے چار کاغذات نامزدگی داخل کر سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ دو حلقوں سے الیکشن لڑ سکتا ہے۔

Tags: الیکشن کمیشنانتخاباتپولنگ اسٹیشنریٹرننگ آفیسرسیٹمنی پورنوٹیفکیشن
ShareTweetSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈے پر قائم و دائم ہے :فاروق عبداللہ

Next Post

غیر مجاز سیاسی اشتہارات اور پوسٹرز فوراً ہٹانے کاالیکشن کمیشن کا فرمان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

غیر مجاز سیاسی اشتہارات اور پوسٹرز فوراً ہٹانے کاالیکشن کمیشن کا فرمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In