منگل, نومبر 4, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

جموں وکشمیرسے2024میں دہشت گردی کاجڑسے خاتمہ اہم مشن: پولیس سربراہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
جنوری 1, 2024
in کشمیرنامہ
0
جموں وکشمیرسے2024میں دہشت گردی کاجڑسے خاتمہ اہم مشن: پولیس سربراہ
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوئن کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی زوال پذیر ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں سے قیام امن کے لیے کام کرنے کی تاکید کی تاکہ انتخابات میں امید وار اور ووٹر کسی قسم کا کوئی خوف محسوس نہ کر سکیں۔پولیس سربراہ آرآر سوئن نے اپنے پانچ صفحات کے پیغام میں کہا :”جموں وکشمیر میں پر امن ماحول کو یقینی بنانے کی خاطر ہمیں پوری طرح سے تیار رہنے کی ضرورت ہیں ۔“انہوں نے کہاکہ ایک ایسا ماحول جہاں پر عام لوگ (مرد و زن ) انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے آپ کو آزاد محسوس کرسکیں ۔ان کے مطابق پر امن ماحول سے ہی سرمایہ کاری اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی راہیں متعین ہو سکتی ہیں۔پولیس سربراہ نے کہاکہ پیش رفت ہونے کے باوجود ابھی بھی ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی زوال پذیر ہے لیکن مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی ۔
اپنے پیغام میں پولیس سربراہ نے کہاکہ امن دشمن عناصر مسلسل حالات کو درہم برہم کرنے کی خاطر مختلف حربے آزما رہے ہیں ، ہمیں اس طرح کے کسی بھی اقدام کو شکست دینی ہوگی تاکہ ایسے عناصر کے منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام بنایاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے امن و استحکام اور کیمونٹی کے تحفظ کے لئے خطرہ بننے والی کسی بھی سرگرمی یا شخص کے خلاف صفر رواداری کا مظاہرہ کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے ۔ ہمیں اپنے امن پسند شہریوں کے لئے حقیقی ہمدری کا اظہار کرنا ہوگا۔
آر آر سوئن نے کہا :”سال 2023میں ہمیں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظا م کو ختم کرنے کا چیلنج تھا لیکن سال 2024میں ہمیں دہشت گردی کی کسی بھی شکل اور اس کی جڑوں کوپوری طرح سے ختم کرنا ہے تاکہ ملی ٹینسی کو دوبارہ پنپنے کا موقع فراہم نہ ہو سکے۔ “انہوں نے کہاکہ فورسز کو منشیات اور نارکو ٹیررزم کے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے ، یہ ایک سماجی برائی بھی ہے اور سیکورٹی خطرہ بھی لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر انتھک محنت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس منشیات کا خاتمہ کرکے آنے والی نسلوں کو اس سے پاک رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرئے گی۔
اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے جنگ سے درپیش چیلنج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ مستقبل قریب میں یہ خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔لہذا جب کہ ہم امن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کوششوں کے روایتی طریقوں میں بہتری لارہے ہیں ، وہی ہمیں ٹیکنالوجی اور اے آئی کی حمایت یافتہ پولیسنگ میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہاکہ 16سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے گزشتہ تین دہائیوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آر آر سوئن کے مطابق اس قابل فخر پیشہ وارانہ فورس نے جموں وکشمیر کو اسپانسر شدہ دہشت گردی کے چنگل سے نکالنے اور امن و ترقی کو فرو غ دینے کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنایا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ملک کی ایک منفرد پولیس فورس ہے اور یہ کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔سوئن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تصورکردہ کشمیر ویژن کو عملی جامہ پہنانے پر بھی جموں وکشمیر پولیس کی تعریف کی۔ڈی جی پی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ماضی میں دہشت گرد اور علیحدگی پسند وں کی جانب سے دباو کاسامنا کرناپڑا ، ان کا کہنا تھا پولیس کو بدنام کرنے کی کسی بھی سعی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Tags: آر آر سوئنانتخاباتپولیس سربراہجموں وکشمیردہشت گردی
ShareTweetSend
Previous Post

اسرو نے ایکسپوسیٹ مشن کے ساتھ نئے سال کا شاندار آغاز کیا

Next Post

بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا

بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In