جمعرات, فروری 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کا پاکستان سے انخلاء

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 6, 2023
in اخبارجہاں
0
ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کا پاکستان سے انخلاء
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد (یواین آئی) طورخم بارڈر کے ذریعہ اتوار کوخواتین اور بچوں سمیت 6ہزار 584 افغان شہری پاکستان کی حدود سے نکل گئے جبکہ 17 ستمبر سے اب تک ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان افغان شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق سرحدی حکام نے آگاہ کیا جس کے بعد وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب کہ حکومت نے تمام غیر رجسٹرڈ غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ اس کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق 17 ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 74 ہزار 358 افغان شہری افغانستان روانہ ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل اب بھی جاری ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ واپس جانے والوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔
افغان شہریوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کے عمل میں شامل ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے فوراً بعد بارڈر کراسنگ پر غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ اس تعداد میں اب کمی آ رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو خواتین اور بچوں سمیت 6ہزار 584 افغان شہری پاکستان کی حدود سے نکلے۔
ہفتہ کو خیبرپختونخوا اور پنجاب کی مختلف جیلوں سے 209 افراد کو رہائی کے بعد واپس روانہ کیا گیا جب کہ 46ہزار 936 مرد، 35ہزار 507 خواتین اور 85ہزار 331 بچوں کے ساتھ واپس بھیجا گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق رضاکارانہ وطن واپسی کے علاوہ چھوٹے جرائم میں ملوث افغان قیدیوں کو بھی ملک بدر کیا جا رہا ہے، یکم سے 4 نومبر کے درمیان خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد سے 500 سے زائد قیدیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے 194 قیدیوں کو وطن واپسی کے لیے طورخم بارڈر کراسنگ پر پہنچایا گیا۔نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق ہفتے کے روز 700 کے قریب افغان شہری بھی چمن بارڈر کے ذریعے واپس روانہ ہوئے۔اتوار کو کوئٹہ کے کمشنر حمزہ شفقات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب تک 54 ہزار سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ حکام نے افغان خاندانوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ حکومت ان کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ذرائع نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر اہل خانہ سے ملاقات کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی وطن واپسی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

Tags: افغان شہریانخلاءپاکستانڈیڈ لائنرضاکارانہ وطن واپسی
ShareTweetSend
Previous Post

ہریانہ سے دہلی آرہا ہے پرالی کا دھواں:آپ

Next Post

‘ورلڈ فوڈ انڈیا 2023’ تقریب کا اختتام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
‘ورلڈ فوڈ انڈیا 2023’ تقریب کا اختتام

'ورلڈ فوڈ انڈیا 2023' تقریب کا اختتام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In