پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

یوپی کے سابق وزیر مملکت حاجی اکرام قریشی کو 7سال قید کی سزا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 30, 2022
in خاص خبریں
0
یوپی کے سابق وزیر مملکت حاجی اکرام قریشی کو 7سال قید کی سزا
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کورٹ نے انہیں علی رسید تیار کر کے محکمہ بجلی کو 6.88 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا مجرم پایا

مرادآباد(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو): اکھلیش یادو حکومت میں وزیر مملکت رہ چکے حاجی اکرام قریشی کو مراد آباد کی عدالت نے بجلی کا بل جمع کرنے کی فرضی رسید تیار کرنے کے معاملے میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی اطلاع کے مطابق اس معاملہ میں حاجی اکرام کے خلاف ایف آئی آر گل شہید پولیس اسٹیشن میں بجلی کے محکمہ کے اس وقت کے ایگزیکٹیو انجینئر رادھے شیام یادو نے درج کروائی تھی۔ اکرام کو جعلی رسید تیار کر کے محکمہ بجلی کو 6.88 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا مجرم پایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر حاجی اکرام رات گئے تک عدالتی تحویل میں تھے۔ اس کے بعد انہیں حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں حاجی اکرام کے ساتھ دوسرے ملزم محکمہ بجلی کے ایس ایس او رام اوتار شرما کو عدالت نے الزمات سے بری کر دیا ہے۔ حاجی اکرام قریشی مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے مضبوط لیڈر رہے ہیں۔ اکھلیش حکومت میں وزیر رہنے کے بعد وہ 2017 کے انتخابات میں مراد آباد دیہات سیٹ سے ایم ایل اے بھی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم 2022 میں انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر سماجوادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس سے الیکشن لڑا تھا۔
تقریباً 22 سال پرانا یہ پورا معاملہ محکمہ بجلی کی فرضی رسیدوں سے متعلق ہے۔ 2 جون 2000 کو محکمہ بجلی کے اس وقت کے ایگزیکٹو انجینئر نے گل شہید پولیس اسٹیشن میں حاجی اکرام قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ بعد ازاں اس میں ایس ایس او ٹی جی-2 رام اوتار شرما کا نام بھی شامل کیا گیا۔ دراصل ایس ایس او رام اوتار شرما کے پاس بجلی کے بل کی وصولی کا کام تھا۔ وہ بجلی گھر پر بیٹھ کر اور گھر گھر جا کر صارفین سے بجلی کے بل وصول کرتا تھا۔ اس کے لیے محکمہ کی جانب سے انہیں رسید بک جاری کی گئی۔ 2 مارچ 2000 کو ڈی سی مشرا کی طرف سے بل کی وصولی کے لیے 50 رسیدوں پر مشتمل ایک رسیدی کتاب رام اوتار کو جاری کی گئی۔ اس میں ہر رسید کی تین کاپیاں تھیں۔ ایک کاپی صارف کو بل جمع کرانے پر دی جاتی تھی، دوسری کاپی جمع کرنے کی تفصیلات کے لیے اور تیسری کاپی دفتری ریکارڈ میں رکھی جاتی تھی۔
اس رسید بک کی رسید نمبر 50 کی دوسری کاپی رسید بک سے پھٹی ہوئی پائی گئی۔ جبکہ پہلی اور تیسری کاپیوں کو ایس ایس او رام اوتار نے منسوخ کر دیا تھا۔ رسید نمبر 50 جو رام اوتار کی رسید بک سے پھٹی ہوئی ملی تھی، حاجی اکرام قریشی کی فرم میسرز عبدالرشید اینڈ سنز برف خانہ کی جانب سے 22 مئی کو محکمہ کو جمع کرائی گئی۔ اس پر 6,88,054 روپے کی رقم بھری گئی تھی۔ رسید کے ذریعے میسرز عبدالرشید اینڈ سنز برف خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 22 مئی 2000 کو محکمہ کے ملازم کو رقم جمع کرائی تھی۔ محکمانہ انکوائری میں پتہ چلا کہ رسید پر رام اوتار کے دستخط نہیں ہیں۔
اس معاملہ میں سابق وزیر حاجی اکرام قریشی کو بدھ کے روز اے سی جے ایم-4 سمیتا گوسوامی کی عدالت نے سزا سنائی۔ اکرام کو مختلف دفعات میں مختلف سزائیں اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی اور ان مقدمات میں پہلے سے قید کی سزا کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Tags: 7سال قیدحاجی اکرام قریشیسابق وزیر مملکت
ShareTweetSend
Previous Post

ایس آئی گھوٹالہ کے ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ کی ضمانتی عرضی مسترد

Next Post

رویش کمار نے این ڈی ٹی وی کو الوداع کہہ دیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
رویش کمار نے این ڈی ٹی وی کو الوداع کہہ دیا

رویش کمار نے این ڈی ٹی وی کو الوداع کہہ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In