منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

وہ ہندوستان کے ایک عظیم ماہر اقتصادیات اور ایماندار سیاستدان کے طور پر جانے جاتے ہیں

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 27, 2024
in خاص خبریں, دیار وطن, سیاست
0
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال
0
SHARES
123
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو/یو این آئی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں جمعرات کی شب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ڈاکٹر سنگھ کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمس نے ایک ریلیز میں کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو 8.05 پر اسپتال لایا گیا اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے باوجود، ڈاکٹر سنگھ کا رات 9.51 بجے انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار وزیر اعظم رہے۔ انہوں نے 2004 سے 2014 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ذہن نشیں رہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ ان کی آخری عوامی تقریب جنوری 2024 میں ان کی بیٹی کی کتاب کی رونمائی تھی۔ موصوف اپریل 2024 میں راجیہ سبھا سے ریٹائرہوئے تھے۔یہ بتادینا بھی ضروری ہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو پاکستان کے ضلع چکوال میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان ہندوستان منتقل ہو گیا تھا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔وزیر اعظم کے طورپر انہوں نے جو کام کیااور جو فیصلے لئے،ان میں سچر کمیٹی کی تشکیل اور جسٹس سچر کی سربراہی والی کمیٹی کے ذریعہ مسلمانوں کی ناگفتہ بہہ صورتحال کا تجزیہ کیا جانا بطورخاص اہم ہے۔اس رپورٹ میں ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی صورتحال کھل کر سامنے آئی،جس میں یہ بتایا گیا کہ”ہندوستانی مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر ہوگئی ہے”۔

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال کی خبر ملتے ہی صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اسپتال پہنچے۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی ایمس دہلی میں ان کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پہنچی تھیں۔منموہن سنگھ کی وفات کے بعد ہندوستانی سیاست میں ایک بڑی شخصیت کے چلے جانے کا سانحہ پیش آیا ہے۔ وہ ہندوستان کے ایک عظیم ماہر اقتصادیات اور ایماندار سیاستدان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا اور 1991 میں اقتصادی لبرلائزیشن کی پالیسیوں کا آغاز کیا۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے عالمی اقتصادی منظر نامے پر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

وہ 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے اور ان کی حکومت میں ہندوستان نے معاشی ترقی کی ایک نئی راہ اختیار کی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں ہندوستان کی معیشت میں تیز تر ترقی ہوئی اور ملک نے عالمی سطح پر اپنے آپ کو ایک اقتصادی طاقت کے طور پر تسلیم کرایا۔ ان کی پالیسیوں کا اثر آج تک محسوس کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ہندوستان کی اقتصادی پوزیشن اور عالمی تجارت میں ہندوستان کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی سیاسی زندگی میں ان کی ایمانداری اور اصولوں کی پیروی نے انہیں ایک منفرد مقام عطا کیا۔ ان کا کردار نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سیاست میں بھی اہم تھا۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے عالمی اقتصادی بحرانوں کے باوجود ترقی کی اور کئی اہم عالمی اداروں میں ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

 

دریں اثناءوزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے لکھا ’’ہندوستان اپنے ایک ممتاز لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگوار ہے۔ ایک عام خاندان سے اٹھ کر وہ ایک مشہور ماہر معاشیات بن گئے۔ وہ وزیر خزانہ سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور گزشتہ برسوں میں ہماری اقتصادی پالیسی پر ایک انمٹ چھاپ چھوڑی۔ پارلیمنٹ میں ان کی مداخلت بھی عملی تھی۔ ہمارے وزیر اعظم کے طور پر، انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع کوششیں کیں۔‘‘

اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ جیسے سیاست دان بہت کم ہیں جنہیں سیاست میں بے پناہ عزت ملی ہے محترمہ گاندھی نے کہا ’’سیاست میں بہت کم لوگ سردار منموہن سنگھ جی جیسی عزت پاتے ہیں اور ان کی ایمانداری ہمیشہ ہمارے لئے تحریک کا سرچشمہ رہے گی اور وہ ہمیشہ ان لوگوں کے درمیان رہے گے جو اس ملک سے سچی محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے مخالفین کی جانب سے غیر منصفانہ اور گہرے ذاتی حملوں کے باوجود قوم کی خدمت کے اپنے عزم پر قائم رہے۔‘‘انہوں نے کہا ’’وہ حقیقی معنوں میں مساوات پسند، ذہین، مضبوط ارادے اور آخر تک بہادر رہے۔ سیاست کی سخت دنیا میں منفرد وقار اور معزز شخص۔‘‘
دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا ایک رہنما کھو دیا مسٹر گاندھی نے کہا ب’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی نے بڑی ذہانت اور ایمانداری کے ساتھ ہندوستان کی قیادت کی ان کی نرم مزاجی اور معاشیات کی گہری سمجھ نے پوری قوم کو متاثر کیا۔‘‘انہوں نے کہا ’’میری دلی تعزیت محترمہ کور اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میں نے ایک سرپرست کھو دیا ہے۔ ہم میں سے لاکھوں لوگ جو ان کے پرستار تھے انہیں کافی فخر سے یاد کریں گے۔‘‘
اس بیچ خبر ہے کہ مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈروں نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے ڈاکٹر سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر پٹواری نے سوشل میڈیا پر لکھا، “سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال سے ملک ایک سچے محب وطن، عظیم ماہر اقتصادیات اور سادگی کی علامت سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی دور اندیش قیادت 1991 کے معاشی بحران کے دوران ہندوستان کے لیے ایک وردان ثابت ہوئی۔ ان کی اقتصادی اصلاحات نے لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا۔ وزیر اعظم کے طور پر، انہوں نے معلوماتی انقلاب، منریگا، کسانوں کے قرض کی معافی اور تعلیم کا حق جیسے تاریخی قدم اٹھائے۔ ہر ہندوستانی اس کی ایمانداری، عاجزی اور قوم کی خدمت کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ یہ ملک کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔

Tags: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاقتصادی پوزیشنڈاکٹر منموہن سنگھسابق وزیر اعظمعالمی تجارتعالمی سیاستقومی دارالحکومتمعاشی ترقی
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام

Next Post

بہار حکومت بے لگام ہو چکی ہے: پپو یادو

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پپو یادو کو دھمکی دینے والانوجوان گرفتار

بہار حکومت بے لگام ہو چکی ہے: پپو یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In