بدھ, فروری 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

آن لائن ٹریڈنگ کے نام پرفراڈ، سرغنہ گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 4, 2024
in بزم شمال
0
آن لائن ٹریڈنگ کے نام پرفراڈ، سرغنہ گرفتار
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہرادون/نینی تال، 4 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے سائبر فراڈ کے ایک ایسے معاملے کا انکشاف کیا ہے جس میں آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر معصوم لوگوں سے دھوکہ کیا جاتا تھا۔ ایس ٹی ایف نے ایسے ہی ایک سرغنہ کو گرفتار کیا ہے جس نے اب تک مختلف ریاستوں میں لوگوں سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا فراڈ کیا ہے۔
ایس ٹی ایف کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آیوش اگروال کے مطابق، الموڑہ میں ایک ٹیچرسے اسی سال فروری میں آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر 30 لاکھ روپے کی ٹھگی کرلی گئی تھی۔ متاثرہ شخص آن لائن ٹریڈنگ کے لالچ میں ایسے ہی ایک اشتہار کا شکار ہو گیا۔ یہاں سے دھوکہ دہی کا کھیل شروع ہوا۔ جب تک ٹیچر کچھ سمجھ پاتا، تب تک وہ 30 لاکھ روپے گنواچکاتھا۔
اس کے بعد متاثرہ نے اتراکھنڈ پولس کے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی۔ ایس ٹی ایف فوراً حرکت میں آ گئی۔ ایس ایس پی اگروال کی ہدایت پر کیس کی تفتیش سائبر سیل کے انسپکٹر للت موہن کو سونپی گئی۔ کافی کوشش کے بعد، ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ملزم چندن کمار یاد مانک پور، پوسٹ پیرپینتی، ملک پور دیارہ، بھاگلپور، بہار کو جے پور سے گرفتار کیا۔
تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم دہلی، ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، جھارکھنڈ وغیرہ ریاستوں میں آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر کئی لوگوں کے ساتھ ٹھگی کرچکا ہے۔ اس کے خلاف 11 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
فی الحال تفتیش کے دوران پولیس نے ایک کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا پتہ لگایا ہے۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ ملزمین ڑھگی کے اس کھیل کے آغاز سوشل میڈیا سائٹ پر آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر اشتہارات جاری کرتے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے جھانسے میں آجاتے ہیں۔
متاثرہ ٹیچر کو نئی کمپنی کا آئی پی او خریدنے کے نام پر تین گنا منافع کا خواب دکھایا گیا۔ ملزم نے متاثرہ کو ڈیجیگامیکس نامی موبائل ایپلیکیشن بھیجی اور سرمایہ کاری کے نام پر 30 لاکھ روپے جعلی اکاؤنٹس میں جمع کروالئے۔ اس کے بعد ملزم نے اے ٹی ایم سے وہ رقم نکال لی۔
متاثرہ کو یقین دلانے کے لیے، اسے ڈیش بورڈ کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ میں درج تین گنا زیادہ رقم بھی دکھائی گئی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ اس نے کئی لوگوں کے فرضی ناموں پر فرم بنا کر بینکوں میں کھاتے کھولے ہیں۔ جسے وہ خود استعمال کرتا ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں ان بینک کھاتوں کے خلاف سائبر کرائمز کے کیس درج ہیں۔
ایس ٹی ایف ٹیم نے ملزم سے تین موبائل فون، لیپ ٹاپ، کئی چیک بک، پاس بک، بینک چیک، ڈیبٹ کارڈ، سم کارڈ، جعلی مہریں، جعلی آدھار کارڈ اور پین کارڈ بھی برآمد کیا ہے۔ ٹیم کو ملزم کے موبائل فون سے اس کاروبار میں استعمال ہونے والے کئی اہم شواہد اور دستاویزات بھی ملی ہیں۔ جس میں کئی ای میل اکاؤنٹس، بینک اکاؤنٹس، جعلی فرموں اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔
ملزم جے پور کے مہیش نگر تھانہ ڈی-65 سندر وہار کالونی میں رہتا ہے اور فی الحال سدھیشور ہنومان مندر کے نزدیک ڈی-162، مرلی پورہ میں راجندر موہن شرما کے کرائے کے مکان سے اس دھوکہ دہی کے کام کو انجام دے رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو ہفتہ کی شام یہیں سے گرفتار کرلیا۔
ایس ٹی ایف کو ملزم سے کئی اہم معلومات ملی ہیں۔ فی الحال ایس ٹی ایف کی ٹیم دیگر ریاستوں کی پولیس سے رابطہ کر کے ملزم کے جرائم کی کنڈلی نکال رہی ہے۔

Tags: آن لائن ٹریڈنگاتراکھنڈ پولیساسپیشل ٹاسک فورسالموڑہایس ٹی ایفشکایت
ShareTweetSend
Previous Post

ایران کے پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسند امیدواروں کو اکثریت حاصل

Next Post

تمل ناڈو میں بی جے پی کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے: مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت:مودی

تمل ناڈو میں بی جے پی کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In