جمعرات, مارچ 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

گہلوت نے چھوڑی گدی،دیا استعفیٰ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 3, 2023
in سیاست
0
راجستھان میں پچاس فاسٹ ٹریک کورٹ کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے – گہلوت
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور، 03 دسمبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج آنے کے بعد اتوار کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مسٹر گہلوت گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر کلراج مشرا کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ مسٹر مشرا نے استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا اور مسٹر گہلوت سے ریاست میں نئی ​​حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سو سے زائد سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔اس درمیان مسٹر گہلوت گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر کلراج مشرا کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ مسٹر مشرا نے استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا اور مسٹر گہلوت سے ریاست میں نئی ​​حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سو سے زائد سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔آپ کو بتادیں کہ راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔اب تک کے اعلان کردہ 188 انتخابی نتائج میں سے بی جے پی نے 112 سیٹیں جیت کر حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کے تین امیدوار اب بھی آگے ہیں۔ تاہم، بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈر راجندر سنگھ راٹھور اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر ستیش پونیا الیکشن ہار گئے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، سابق مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، ایم پی دیا کماری، ڈاکٹر کروری لال مینا، مہنت بالکناتھ اور سابق وزیر اعلیٰ واسو دیو دیونانی اور انیتا بھدیل سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر الیکشن جیت چکے ہیں۔اس الیکشن میں بی جے پی کی جیت کے ساتھ ہی راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس کی حکومت بنانے کی روایت پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔واضح رہے کہ 200 سیٹوں والے 16ویں اسمبلی انتخابات میں 25 نومبر کو 199 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ کرن پور کے انتخابات وہاں کانگریس امیدوار کی موت کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے۔
اس درمیان راجستھان کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کو ملے مینڈیٹ کو کھلے دل سے قبول کرلیا ہے۔ مسٹر گہلوت نے یہاں انتخابی نتائج کے بعد کہا ’’ہم عوام کی طرف سے دیے گئے مینڈیٹ کو دل سے قبول کرتے ہیں۔ یہ سب کے لیے ایک غیر متوقع نتیجہ ہے۔ یہ شکست ظاہر کرتی ہے کہ ہم اپنے منصوبوں، قوانین اور اختراعات کو عوام تک پہنچانے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ میں نئی ​​حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میرا انہیں مشورہ ہے کہ محنت کرنے کے باوجود ہم کامیاب نہیں ہوئے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد کام نہ کریں۔ پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس)، چرنجیوی سمیت تمام اسکیموں اور ان پانچ سالوں میں ہم نے راجستھان کو جو ترقی دی ہے اسے آگے بڑھایا جانا چاہیے۔انہوں نے کانگریس کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا “میں ان تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں سخت محنت کی اور ہم پر یقین کیا۔

Tags: استعفیٰراجستھانگدیگہلوتگورنر میگھالیہ
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ میں 24گھنٹوں کے درمیان 700 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت

Next Post

یوپی کے مدارس کی انکوائری کے تازہ حکم پرتحفظات کااظہار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یوپی کے مدارس کی انکوائری کے تازہ حکم پرتحفظات کااظہار

یوپی کے مدارس کی انکوائری کے تازہ حکم پرتحفظات کااظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In