اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

شرابیوں پر دبئی کی حکومت ہوئی مہربان

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 2, 2023
in اخبارجہاں
0
شرابیوں پر دبئی کی حکومت ہوئی مہربان
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ٹیکس کے ساتھ ساتھ لائسنس کی فیس بھی ختم

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): دبئی کی حکومت نے شراب پرعائد 30 فی صد ٹیکس اور شراب کی خریداری کے لیے جاری ہونے والے لائسنس کی فیس ختم کردی ہے۔متوقع طور پر یہ فیصلہ دبئی میں سیاحت کے فروغ اور دیگر خلیجی ریاستوں کے مقابلے میں غیر ملکی شہریوں کو زیادہ آزادانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیاہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق دبئی میں شراب فروخت کرنے والے دو بڑے ریٹیلرز نے اپنے سوشل میڈیا پر دبئی حکومت کے اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ لیکن مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شراب پر ٹیکس اور خریداری کے لیے انفرادی سطح پر جاری ہونے والے لائسنس کی فیس پر ایک سال کی مدت کے لیے آزمائشی بنیادوں پر چھوٹ دی گئی ہے۔دبئی میں شراب کے دو بڑے اسٹورز میں سے ایک ‘ایم ایم آئی’ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ تفصیلات میں کہا ہے کہ "شراب پر 30 فی صد میونسپلٹی ٹیکس اور لائسنس فیس کے خاتمے سے آپ کے پسندیدہ مشروبات اب مزید سستے داموں پر زیادہ آسانی سے دستیاب ہوں گے۔”
ایم ایم آئی کے مطابق ٹیکس اور لائسنس فیس میں چھوٹ سے پورے متحدہ عرب امارات میں شراب کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔شراب کے ایک اور ریٹیلر ‘افریقن پلس ایسٹرن’ نے بھی ٹیکس خاتمے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پانچ فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کی وجہ سے نرخ برقرار رہیں گے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق رابطہ کرنے پر دبئی میڈیا آفس نے شراب پر ٹیکس کے خاتمے سے متعلق فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔دبئی کی معیشت کا بنیادی ستون سیاحت ہے۔کرونا وائرس کی وبا کے باعث دبئی کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا تھا لیکن اب وہ معاشی دباؤ سے نکلنا شروع ہوگیا ہے۔سال 2021 کے مقابلے میں گزشتہ برس دبئی میں آنے والے سیاحوں کی شرح میں 180 فی صد اضافہ ہوا ہے۔صرف 2022 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران دبئی کی ترقی کی شرحِ 4.6 فی صد رہی۔معاشی دباؤ کی وجہ سے کئی خلیجی ریاستوں نے خام تیل کے علاوہ آمدن بڑھانے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرایا ہے۔متحدہ عرب امارات میں انکم ٹیکس نہیں لیا جاتا البتہ گزشتہ برس جون سے تین لاکھ 75 ہزار درہم سے زائد منافع پر نو فی صد کارپوریٹ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔دبئی میں دنیا کی بلند تریم عمارتیں اور جزائر اسے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شامل کرتے ہیں تاہم اب اسے مسابقت کا سامنا ہے۔مثلاً سعودی عرب ریڈ سی پراجیکٹ جیسے منصوبے شروع کرکے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔اسی طرح یو اے ای میں شامل ریاست راس الخیمہ میں 2026 میں جوا خانہ بنانے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔

Tags: ٹیکسدبئیشراب
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل کے حملہ میں دو فسلطینی شہید

Next Post

خورشید کے خلاف کارروائی پرسپریم کورٹ کی روک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
خورشید کے خلاف کارروائی پرسپریم کورٹ کی روک

خورشید کے خلاف کارروائی پرسپریم کورٹ کی روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In