بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

فرقہ وارانہ تشدد پر حکومت روک لگائے:جماعت اسلامی ہند

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 6, 2023
in خاص خبریں
0
فرقہ وارانہ تشدد پر حکومت روک لگائے:جماعت اسلامی ہند
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ”رام نومی تہوار کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے فرقہ وارانہ پر تشدد واقعات کی جماعت اسلامی ہند سخت مذمت کرتی ہے۔ مذہبی جلوس کی آڑ میں تشدد کا راستہ اختیار کرنا کسی بھی مذہب کے لئے انتہائی پریشان کن ہے۔کیونکہ مذہبی تہواروں اور جلوسوں کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہوتا ہے۔اگر ان کا استعمال ملک کے امن کو خراب کرنے کے لئے کیا جاتا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت ہے، اس کی روک تھام بہر صورت ہونی چاہئے۔ مذہبی رہنماؤں کو بھی اس پہلو پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہیں اس رجحان کے خلاف کھل کر سامنے آنا چاہئے اور اپنے پیروکاروں پر زور دینا چاہئے کہ وہ مذہبی تہواروں، جلوسوں و دیگر مذہبی سرگرمیوں کوسماج دشمن عناصر کے ذریعے استعمال ہونے سے بچائیں“۔
یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ”راجستھان ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے میں 2008 کے جے پور بم دھماکوں کے ملزمین کو بری کئے جانے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس فیصلے سے کچھ اہم سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ بم دھماکے کا جنہیں ملزم بنایا گیا، وہ تو عدالت سے بے گناہ قرار دیئے جاچکے ہیں تو پھر دھماکے کے اصل مجرمین ابھی تک کہاں فرار ہیں؟ حکومت ان مجرموں کا سراغ لگانے کے لئے کوئی نئی ٹیم تشکیل دے، تاکہ دھماکے میں مرنے والوں کے لواحقین کو انصاف مل سکے اور بری ہونے والے افراد کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔کیونکہ جھوٹے مقدمات کی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی پندرہ برس جیل میں گزار دیئے۔یہی نہیں، ان کے اہل خانہ نے ان برسوں میں ”دہشت گردوں کا خاندان“ جیسی تہمت کا ذہنی کرب برداشت کیا ہے“۔پروفیسر سلیم نے میڈیا کی آزادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ملیالم نیوز چینل ’میڈیا ون‘ کو نشریاتی لائسنس کی تجدید سے انکار کرنے کے مرکز کے حکم کو سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے مسترد کئے جانے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ کیرالہ میں قائم یہ ٹی وی چینل بے زبانوں کی زبان اور مظلوموں اور پسماندہ لوگوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے مشہور ہے۔حکومت نے ’میڈیا ون‘کو سیکورٹی کلیئرنس نہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ چینل اینٹی اسٹیبلشمنٹ خبریں نشر کررہا ہے۔ مگر عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں یہ کہہ کر کہ ” چینل کو محض اس لئے ’اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ نہیں کہا جاسکتا کہ اس نے حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی ہے“ صحافت کی آزادی کواجاگر کردیا۔جماعت اسلامی ہند امید کرتی ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر قدغن لگانے سے باز رہے گی اور اپنی پالیسیوں اور فیصلوں پر تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرے گی“۔”اڈانی، ہڈن برگ رپورٹ پر بحث کرنے میں حکومت کی ہچکچاہٹ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سلیم نے کہا کہ ”اس رپورٹ کے نتیجے میں لاکھوں کروڑ مالیت کے اسٹاک ویلیوایشن کا نقصان ہوا۔ اڈانی واقعہ نے ہمارے ریگولیٹری اداروں اور ہمارے آڈیٹرز کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے“۔ حکومت کو مباحثے کے ذریعہ واقعہ کی شفافیت کوواضح کردینا چاہئے۔”انتخابی بانڈزپر بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمرز کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔یہ انتخابی بانڈ خفیہ ہیں مگر وہ سرکاری ملکیت والے بینک ”ایس بی آئی“ کے ذریعے فروخت کئے جاتے ہیں۔ اس سے برسر اقتدار کے لئے یہ جاننا بہت آسان ہوگیا ہے کہ اپوزیشن کو کون فنڈنگ کررہا ہے۔ تاہم فنانس ایکٹ 2017 میں ترمیم کرکے حکومت نے سیاسی جماعتوں کو الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والے عطیات کو ظاہر کرنے سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ اس طرح اب ووٹرز کو یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ کس فرد، کمپنی یا تنظیم نے کس پارٹی کو کس حد تک فنڈ فراہم کیا ہے۔ انتخابی سیاست میں غیر شفاف طریقے پر پیسے کی یہ حصہ داری ہماری جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے۔ کانفرنس میں نیشنل میڈیا سکریٹری سید تنویر احمد اور انڈیا ٹومارو کے چیف ایڈیٹر سید خلیق احمد نے بھی شرکت کی۔

Tags: جماعت اسلامی ہندحکومتفرقہ وارانہ تشدد
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی میں جلد 100عالمی معیار کے ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے: وزیرتوانائی

Next Post

ریلائنس ریٹیل نے اپنا اومنی چینل بیوٹی ریٹیل پلیٹ فارم ’ٹیرا‘ لانچ کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ریلائنس ریٹیل نے اپنا اومنی چینل بیوٹی ریٹیل پلیٹ فارم ’ٹیرا‘ لانچ کیا

ریلائنس ریٹیل نے اپنا اومنی چینل بیوٹی ریٹیل پلیٹ فارم ’ٹیرا‘ لانچ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In