بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home خصوصی پیشکش

سالگرہ مبارک۔۔۔ مہیش بھٹ 75 برس کے ہو گئے

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 19, 2023
in خصوصی پیشکش, فن فنکار
0
سالگرہ مبارک۔۔۔ مہیش بھٹ 75 برس کے ہو گئے
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(یواین آئی) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز مہیش بھٹ آج 73 سال کے ہوگئے ہیں۔ مہیش بھٹ 20 ستمبر 1948 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد نانا بھائی بھٹ فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز تھے۔ گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے ان کی دلچسپی فلموں کی طرف ہوگئی اور وہ ڈائریکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگے ۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، انہوں نے پروڈیوسر ڈائرکٹر راج کھوسلہ کے معاون کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔مہیش بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1970 میں ایک دستاویزی فلم ’سنکٹ‘ سے کیا۔ اس کے بعد ، انہوں نے ’منزلیں اور بھی ہیں‘ ،’وشواس گھات ‘ ، ’لہو کے دو رنگ‘ ،’نیا دور‘ اور ’ابھیمنیو‘ جیسی کئی فلموں کی ہدایت کاری کی لیکن ان فلموں سے انہیں زیادہ فائدہ نہیں پہنچا۔سال 1982 میں مہیش بھٹ کو فلم ’ارتھ‘ کی ہدایت کاری کا موقع ملا۔ اس فلم میں سمیتا پاٹل ، شبانہ اعظمی اور کلبھوشن کھربندا نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مہیش بھٹ نے اس فلم کے ذریعے اداکارہ پروین بابی کے ساتھ اپنے رشتے کا ظاہر کیا تھا ۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ناقدین کا دل جیتنے میں بھی کامیاب رہے۔
سال 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سارنش‘ مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں انوپم کھیر اور روہنی ہتھنگڑی اور سونی رازدان نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ مہیش بھٹ کو ماسکو فلم فیسٹیول میں بہترین اسکرین پلے کے لئے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
سال 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’نام‘ مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ راجندر کمار کی ہدایت کاری میں اس فلم میں سنجے دت اور کمار گورو نے اہم کردار ادا کیےتھے۔ اگرچہ اس فلم کےسبھی گانے سپر ہٹ ثابت ہوئے لیکن پنکج اداس کی شاندار آواز میں گانا ’چٹھی آئی ہے وطن سی چٹھی آئی ہے‘ اب بھی سننے والوں کی آنکھوں کو نم کردیتا ہے۔سال 1986 سے 1989 مہیش بھٹ کے فلمی کیریئر کے لیے برا وقت ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی ’آج‘ ، ’کاش‘ ، ’ٹھکانہ‘ ، ’قبضہ‘ جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن یہ تمام فلمیں بری طرح فلاپ ثابت ہوئیں ۔ سال 1989 میں ، مہیش بھٹ نے اپنے بھائی مکیش بھٹ کے ساتھ مل کر فلم پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھا اورفلم ’ڈیڈی‘ کی ہدایت کاری کی ۔ فلم کے ذریعے مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی پوجا بھٹ کو بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں لانچ کیا۔ انوپم کھیر اور پوجا بھٹ نے فلم میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے اور فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔سال 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عاشقی‘ مہیش بھٹ کے فلمی سفر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ فلم کی کامیابی کے بعد ، اداکار راہل رائے راتوں رات اسٹار بن گئے۔ سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سڑک‘ کو مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اہم فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔سال 1991 میں مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں ایک اور سپر ہٹ فلم ’دل ہے کی مانتا نہیں‘ ریلیز ہوئی۔ عامر خان اور پوجا بھٹ کے مرکزی کرداروں والی اس فلم کی کہانی ہالی وڈ فلم ’اٹ ہیپنڈ ون نائٹ‘ پر مبنی تھی۔سال 1993 میں مہیش بھٹ کو ایک بار پھر اداکار عامر خان کے ساتھ فلم ’ہم ہے راہی پیار کے‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے فلمی کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں عامر خان اور جوہی چاولہ کی جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔
سال 1995 میں مہیش بھٹ نے بھی چھوٹے پردے کا رخ کیا اور شوبھا ڈےکی کہانی ’سوابھیمان‘ کی ہدایت کاری کی۔ یہ سیریل ناظرین میں بہت مقبول ہوا۔ سال 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تمنا‘ کو مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اہم فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سال 1998 میں مہیش بھٹ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’’زخم ‘‘ ریلیز ہوئی۔فلم میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے اجے دیوگن کوجہاں بہترین اداکار ی کا قومی ایوارڈ دیا گیا وہیں مہیش بھٹ کو بہترین کہانی کے لئے فلم فیئر ایوارڈ ملا ۔مہیش بھٹ کو ان کے فلمی کیریئر میں تین بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے تین دہائی طویل فلمی کیریر میں تقریباً 50 فلموں کی ہدایت کاری کی ہے ۔

Tags: فلم ’سنکٹ‘معروف فلم سازمہیش بھٹ
ShareTweetSend
Previous Post

بالی ووڈ کے اداکار و پروڈیوسر آفتاب شیودسانی کا تاریخی مسجد ’آیا صوفیہ‘ کادورہ

Next Post

آئین کی تمہید سے لفظ "سیکولر، سوشلسٹ” غائب:ادھیر رنجن چودھری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آئین کی تمہید سے لفظ "سیکولر، سوشلسٹ” غائب:ادھیر رنجن چودھری

آئین کی تمہید سے لفظ "سیکولر، سوشلسٹ" غائب:ادھیر رنجن چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In