ہفتہ, مارچ 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سادھوی پرگیہ کی ضمانت مسترد کئے جانے کی عرضی پر سماعت ٹل گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 31, 2023
in خاص خبریں
0
مالیگاؤں بلاسٹ کیس کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کمرہ عدالت میں رو پڑی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اچانک بینچ کی تبدیلی کی وجہ سے نہیں ہوسکی شنوائی،مقدمہ کی اگلی سماعت جنوری کے مہینہ میں متوقع

نئی دہلی (یو این آئی) مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ اور رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی ضمانت مسترد کئے جانے والی عرضداشت پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی تھی لیکن اچانک بینچ کی تبدیلی کی وجہ سے سماعت ٹل گئی۔ آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق دو دن قبل سپریم کورٹ کے چیف رجسٹرار کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اس مقدمہ کی سماعت دو رکنی بینچ کے جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس اجل بھویان کرنے والے تھے لیکن گذشتہ دیر شام تازہ نوٹس جاری کرکے فریقین کو مطلع کیا گیا کہ اب اس مقدمہ کی سماعت جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس ایس وی این بھاٹی کریں گے۔آج اس مقدمہ کی سماعت کا نمبر دوپہر کے بعد آیا، چونکہ اس مقدمہ میں عدالت پہلے ہی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور این آئی اے کو نوٹس جاری کرچکی ہے، عدالت نے سماعت ملتوی کیئے جانے اور ریگولر بینچ کے روبرو مقدمہ پیش کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔
مقدمہ کی اگلی سماعت جنوری کے مہینہ میں متوقع ہے۔مقدمہ کی سماعت کے وقت جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ گورو اگروال، ایڈوکیٹ اعجاز مقبول (ایڈوکیٹ آن ریکارڈ)ا ور ایڈوکیٹ شاہدندیم موجود تھے۔واضح رہے کہ 2017 میں بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت ملنے کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے بم دھماکہ متاثرین نے ضمانت مسترد کئے جانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت کوسماعت کے لیئے قبول کرتے ہو ئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔
بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سید اظہر کے والد حاجی سید نثار کی جمعیۃ علماء کے توسط سے داخل کردہ عرضداشت پر ماضی میں کئی مرتبہ سماعت عمل میں آئی تھی لیکن سادھوی کے وکلاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملے کی سماعت ٹل گئی تھی۔ عیاں رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔323سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے اور ابتک ملزمین سے تقریباً چھ سو سوالات پوچھے جاچکے ہیں۔

Tags: تازہ نوٹسجمعیۃ علماءجنوریسادھوی پرگیہسپریم کورٹقانونی امداد کمیٹیمالیگاؤں بم دھماکہ معاملہمقدمہ
ShareTweetSend
Previous Post

راجستھان کیلئے کانگریس کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی میں’جامعہ کا صد سالہ سفر‘ کے عنوان سے خصوصی لکچر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی میں’جامعہ کا صد سالہ سفر‘ کے عنوان سے خصوصی لکچر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی میں’جامعہ کا صد سالہ سفر‘ کے عنوان سے خصوصی لکچر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In