حیدرآباد 5ستمبر(یواین آئی) شہرحیدرآبا داور اس کے نواحی علاقوں میں شدید بارش کے پیش نظرتلنگانہ حکومت نے حیدرآبا داورمیڑچل۔ملکاجگری اضلاع کے تمام تعلیمی اداروں کو منگل کو تعطیل کااعلان کیا ہے۔خبروں کے مطابق شہر کے کوکٹ پلی، حیدر نگر، نظام پیٹ، پرگتی نگر، کے پی ایچ بی کالونی، آلون کالونی، خیریت آباد، امیرپیٹ، سوماجی گوڑہ، بیگم پیٹ، سکندرآباد، اڈہ گٹہ، ماریڈپلی، پٹنی، پیراڈائز، چلکل گوڑہ، بوئن پلی، ترملگری، الوال، ہستنا پور، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، پداعنبرپیٹ اور عبداللہ پورمیٹ، راجندر نگر، عطاپور، کاٹے دھن، نارسنگی، الوال، کشائی گوڑہ اور اپل میں بارش ہو رہی ہے۔بارش کے نتیجہ میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور بیشتر کالونیاں زیرآب آگئی ہیں۔بارش کے بعد شدید ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے۔
Due to rain since late night, there is problem of heavy water logging in many areas of Hyderabad. #HyderabadRain #IMDAlert #Hyderabad #India #Alert #Telangana #Rainsalert pic.twitter.com/7H2blsH2cg
— Anchor Manish Kumar (@manishA20058305) September 5, 2023
موسی پیٹ میٹرو اسٹیشن کے نیچے بارش کا پانی داخل ہوگیاجس کے نتیجہ میں ایراگڈہ سے کوکٹ پلی وائی جنکشن کی طرف آنے والی گاڑیوں کی آمد ورفت میں مشکلات ہوئیں۔موسی پیٹ میٹرو اسٹیشن سے گاڑیاں کئی کلومیٹر دور تک پھنسی رہیں۔رات سے ہورہی بارش کے باعث کئی علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حیدرآباد کے نواحی علاقہ کے ساتھ ساتھ میڑچل ملکاجگری، رنگاریڈی اضلاع کے بیشتر مقامات پر درج بارش کی تفصیل اس طرح ہے۔سیری لنگم پلی 12سنٹی میٹر،میاں پور،14.7سنٹی میٹر،حیدرنگر 10.01،ماریڈ پلی 5.0،الوال 5.05سنٹی میٹر،کوکٹ پلی میں 14.3 سنٹی میٹر،شیورام پلی میں 13 سنٹی میٹر،گاجولا رامامم میں 12.5 سنٹی میٹر،بورابنڈا میں 12.5 سنٹی میٹر، شاہ پور، موسی پیٹ، جوبلی ہلز میں 12 سنٹی میٹر،قطب اللہ پور میں 11.5 سنٹی میٹر،مادھاپور میں 11.4 سنٹی میٹر،سکندرآباد،راجندر نگر میں 11.2 سنٹی میٹر،بیگم پیٹ، الوال میں 10 سنٹی میٹر،مشیرآباد میں 9.9 سنٹی میٹر،گوشہ محل میں 9.5 سنٹی میٹر،فلک نما میں 9.2سنٹی میٹر،کاروان میں 8.8 سنٹی میٹر،سرو رنگر میں 7.9 سنٹی میٹر،ایل بی نگر، عنبرپیٹ میں 6.6 سنٹی میٹر،ملکاجگری اور مولاعلی میں 4.7 سنٹی میٹربارش درج کی گئی ہے۔کمشنر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈ راس نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کسی بھی پریشانی کی صورت میں 100نمبریا 040-21111111پر ڈائل کرنے پر بھی زوردیا۔ منچریال ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے بارش کا شدید پانی ضلع کے ایلم پلی ریزروائر میں آرہا ہے۔ اس پراجکٹ کی مکمل گنجائش 20.175 ٹی ایم سی کے برخلاف آبی سطح 18.4527 ٹی ایم سی تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ریزروائر میں 1,81,025 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 20دروازے کھولتے ہوئے 2,04,192 کیوسک نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ضلع سدی پیٹ میں اوسطاً 59.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش نارائن راوپیٹ منڈل میں 1.3 سنٹی میٹر اور سب سے کم بارش بیجانکی منڈل میں 37.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کی وجہ سے سدی پیٹ ضلع میں کئی تالاب، ڈیم اور چیک ڈیم لبریز ہوگئے ہیں۔راجناسرسلہ ضلع میں 80.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ضلع کے رودرنگی میں 77.9 ملی میٹر، چندورتھی میں 66.6ملی میٹر،ویمل واڑہ میں 60.5 ملی میٹر،بوئن پلی میں 70.2ملی میٹر، سرسلہ میں 71.1، کوناراوپیٹ میں 79.6، ویرپاپلی میں 10.52، ایلاریڈی پیٹ میں 87.6، گمبھی راوپیٹ میں 62.8، مست آباد میں 81.4، تنگلا پلی میں 91.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔
#GHMC Mayor Gadwal Vijayalakshmi visited rain hit area Balkampet in Hyderabad on Tuesday. @GadwalvijayaTRS @GHMCOnline @CommissionrGHMC @KNHari9 @Director_EVDM pic.twitter.com/JwAwIAhp2O
— R V K Rao_TNIE (@RVKRao2) September 5, 2023
ادھرسوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کلکٹرحیدرآباد انودیپ دوراشٹی نے کہاکہ حیدرآباد میں شدید بارش کے پیش نظر حکومت نے حیدرآباد کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔گھروں میں ہی رہیں اور محفوظ رہیں۔میڑچل ملکاجگری ضلع میں اسکولس کو اپنے پیام میں میڑچل کے ڈی ای او نے کہاکہ سکریٹری محکمہ تعلیمات کی ہدایت پر ضلع کلکٹر نے تمام اسکولس کو تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم یوم اساتذہ کی تقریب آ ج ہوگی۔محکمہ تعلیمات کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ مقامی حالات کے مطابق کلکٹرس سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کریں۔ادھر شہرحیدرآباد میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کے پیش نظردونوں اہم ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دروازے کھول کر پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔دونوں ذخائر میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے جس کے بعد واٹربورڈ کے حکام نے منگل کی صبح دونوں ریزروائرس کے دو دروازے دوفیٹ تک اٹھا کر پانی کو موسی ندی میں چھوڑا۔دوسری جانب تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پراجکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 16 دروازے کھولتے ہوئے 64,038کیوزک پانی چھوڑاگیا۔اس پراجکٹ میں 95,600 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔کریم نگر ضلع کے لوور مانیرڈیم میں بھی پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔حکام نے اس کے 6دروازے کھولتے ہوئے 18,000کیوزک پانی کو چھوڑا۔اس ڈیم میں 52,000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد پانی کو چھوڑاگیا۔کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر پراجکٹ میں 29,800 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے س کے چار دروازے کھول کر اس کے پانی کو چھوڑا۔ اس آبی ذخائر میں پانی کی مکمل گنجائش 17.8 ٹی ایم سی ہے۔
a flooded road in the #Telangana district of Vikarabad.#rain pic.twitter.com/B16C1Bnpea
— Mohd Lateef Babla (@lateefbabla) September 4, 2023
دریں اثناء تلنگانہ بھر میں شدید بارش کے پیش نظر پولیس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے شہریوں پر زوردیا کہ وہ کوئی بھی ضروری کام نہ ہوتو گھر وں میں رہیں اورگھروں سے باہر نہ نکلیں۔شہریوں کی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے آئی ٹی ملازمین سے خواہش کی گئی کہ وہ گھروں سے ہی کام کریں۔ساتھ ہی اہم کام کرنے والے ورکرس سے خواہش کی گئی کہ وہ کام کے مقام پر جانے سے پہلے بارش کی صورتحال کا جائزہ لیں۔