غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ‘حماس چار دن کی جنگ بندی پر پوری طرح کاربند رہے گا اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت ہر نکتے پر عمل کرے گا، تاہم اس کا انحصار اسرائیل کی طرف سے بھی معاہدے کی ایسی ہی پاسداری پر ہے۔ ‘
اسماعیل ھنیہ نے اس امر کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے جو جمعہ کو جنگ بندی کے پہلے دن جاری کیا گیا۔ فلسطینی مزاحمتی رہنما نے غزہ کے جنگ متاثرہ فلسطینیوں کے بارے میں کہا ‘اہل فلسطین اپنی آزادی کی قیمت دے رہے ہیں، آزاد ہونا آور آزاد رہنا قربانی کے ساتھ ہوتا ہے۔ ‘
حماس کی قیادت نے جنگ بندی اور مزاحمت کی شرائط پر قیدیوں کی رہائی کو القسام اور دوسری مزاحمتی قوتوں کی فتح قرار دیا گیا ہے۔