پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

یکساں سول کوڈ ناکا نفاذ آسان نہیں :حاجی فہیم صدیقی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 13, 2023
in بزم شمال
0
یکساں سول کوڈ ناکا نفاذ آسان نہیں :حاجی فہیم صدیقی
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:یکساں سول کوڈ کے سلسلہ میں انڈین نیشنل لیگ کے صوبائی صدر حاجی فہیم صدیقی نے بیان جاری کر تے ہو ئے کہا کہ برٹش دور میں 1937 میں شریعت ایپلیکشن ایکٹ پاس ہواتھا ۔ جس میں مسلم پرسنل لاء آئین کا حصہ بنا اکثریت کی طرف سے مسلم پرسنل لاء نے کسی قسم کی تر میم و تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ جس کا باقاعدہ اعلان کانگریس نے 1938 ؁ء میں ہری پور میں کیا تھا ۔ وقتا ً فوقتاً یونیفارم سول کوڈ کی بات اٹھتی رہی ہے ۔ اکیسویں لاء کمیشن کی سر وے رپورٹ میں صاف طور سے کہا گیا تھا کہ ملک کو یونیفارم سول کوڈ کی کو ئی ضرورت نہیں ہے ۔ یو سی سی کے لئے ماحول سازگار نہیں ہے ۔ اس کے بعد لا ء کمیشن کو عوامی رائے کی ضرورت نہیں تھی ۔ لیکن اب بائیسویں لاء کمیشن نے پھر رائے عامہ کی کیا ضرورت پڑ گئی ۔ 27 جون 2023 کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں وزیرا عظم نریندر مودی نے اعلان کر دیا کہ ملک میں یونیفارم سول کوڈ لاگو کریں گے ۔ سوال پیدا ہو تا ہے کہ وزیراعظم کس چیز میں یکسانیت چاہتے ہیں ؟وہ کیا نافذ کرنا چاہتے ہیں ؟بی جے پی نو سال اقتدار مکمل ہونے کے بعد اچانک یکساں سول کوڈ کا شوشہ چھوڑنا کیا 2024 کے چنائو میں ہندو ووٹ کاپولرائزیشن چاہتے ہیں ؟ ان کے اس اعلان سے ملک کے عوام میں بے چینی ہے ۔عام لوگوں میں ، ٹی وی چینل پر ، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں بحث چھڑی ہو ئی ہے سبھی اندھیرے میں کہیں ہوا میں تیر چلا رہے ہیں ۔ کیوں کہ وزیر اعظم مودی کیا نافذ کرنا چاہتے ہیں اس کا کو ئی مسودہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے ۔ حالانہ یکساں سول کوڈ کا مسئلہ بی جے پی کے انتخابی ایجنڈے میں طویل عرصہ سے رہا ہے ۔ لیکن وزیراعظم اس کا اعلان کرتے وقت یہ بھول گئے کہ 1972 میں ایک اخبار کو انٹر ویو دیتے ہو ئے آر ایس ایس کے دوسرے ’’سر سنگھ چالک مادھو رائو سدا شیو رائو گولوالکر ‘‘یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کی تھی ۔مزید ان کا کہنا ہے کہ اس بات سے بہت لوگ حیرت زدہ ہو سکتے ہیں لیکن یہ میرا ماننا ہے کہ جو سچ مجھے دکھائی دیتا ہے اسے مجھے کہنا چاہئے یکسانیت کے تعلق سے گولوالکر کا کہنا ہے کہ’’ ہم آہنگی اور یکسانیت ‘‘ دو مختلف چیزیں ہیں ۔ یکسانیت ضروری نہیں ہے ہندوستان میں ہمیشہ تنوع رہا ہے اور اتحاد کو ہم آہنگی کی ضرورت ہے یکسانیت کی نہیں ۔ مسلمانوں کے تعلق سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو لوگ سیکو لرکہلاتے ہیں وہ بھی مسلمانوں کو مختلف نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مسلمان اس ملک اور اس کی ثقافت سے محبت کر تے ہیں ان کا اپنے طرز زندگی پر عمل کرنے کا خیر مقدم ہے ۔ ایک اہم نقطہ پر گولوالکر کا کہنا تھا جس کو بر سر اقتدار حکمرانوں کو سمجھنا چاہئے وہ یہ کہ’’ مکینکی طریقے سے قانون کے ذریعہ سب کو برابر لانے کا رویہ رکھنا درست نہیں ہو گا‘‘ ۔وزیر اعظم دھیان دیں کہ وہ کس کس چیزوں کی یکسانیت چاہتے ہیں ہمارا ملک کثیر المذاہب ملک ہے مختلف زبانوں اور مختلف عقائد والا ملک ہے ۔ ملک ہندوستان میں دنیا کے تمام مذاہب کے افراد الگ الگ حصوں میں بستے ہیں ۔ سبھی اپنے اپنے مذہب اور روایات کی پابندی کرتے ہیں کسی کو ایک دوسرے سے کو ئی شکوہ اور شکایت نہیں ہے ۔ یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے ۔ کثرت میں وحدت یہی ہندوستان کی پہچان ہے ۔کیا یوسی سی کے ذریعہ ایک قانون بناکر شادی میں پورے ملک کے لوگ بھوری کے پھیرے لیں گے ۔ یا پھر نکاح کریں گے ، یاچرچ جائیں گے یا شیو ورمالا ئیں ڈالیں گے ۔ مرنے کے بعد سبھی کو جلا یا جائے گا یا دفنایا جائے گا ۔ بہایا جائے گا یا جین اور پارسیوں کا طریقہ اپنایا جائے گا ۔ وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ کہنا کہ کرشچن اور قبائلیوں کو اس سے مستثنیٰ کرنے پر غور کیاجارہا ہے ۔ اس پر پھرایک سوال اٹھتا ہے کہ یو سی سی کا مطلب ہی کیارہا ہے وزیر اعظم ملک میں ایک قانون لاگو کرنا چاہتے ہیں کیا ابھی ایک قانون نہیں ہے ؟ ہمارا جس کا حلف لے کر اسمبلی اور پارلیمنٹ میں داخل ہو تے ہیں کیا وہ قانون نہیں جس کو پورا ملک مانتا ہے اگر اترا کھنڈ میں یو سی سی کا تیار کر دہ مسودہ جس کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ رنجنا پرکاش نے جو رپورٹ تیار کیا ہے ۔ جس میں صرف طلاق ، عدت ، حلالہ ، مرد و عورتوں کی برابری کے اختیارات ، شادی کا رجسٹریشن ، وراثت میں برابر کا حصہ دینا کیا یہی یکسانیت ہے ۔ سابق جج رنجنا کو یہ پتہ ہی نہیں کہ مسلمانوں میں عدت کیوں پوری کی جاتی ہے کہنے کوتو بہت کچھ ہے سرکارکو چاہئے منی پور ڈھائی مہینے سے جل رہا ہے سینکڑوں لوگ مرچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھرر ہو چکے ہیں صرف 35 لاکھ والے صوبے کو کنٹرول نہیں کر سکے، بے روزگاری ، کسان کے مسائل ، مہنگائی ، چوری ، گھوٹالہ ، بد عنوانی ، رشوت خوری ، اور بد حال قانون بندوبست کو ختم کرنے کی کوشش کریں ۔ یونیفارم سول کوڈ سے اس موقع پر اعلان کرنا ظاہر کرتا ہے کہ کچھ ہو نہ ہو مگر ملک کے حالات زہر آلودہ رہیں تاکہ انتخاب کے وقت بھنایا جاسکے ۔

حاجی فہیم صدیقی
موبائل نمبر 9935794949

Tags: انڈین نیشنل لیگحاجی فہیم صدیقییکساں سول کوڈ
ShareTweetSend
Previous Post

یونیفارم سول کو ڈ سے متعلق سروے بے بنیادوفرضی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Next Post

دہلی کے سیلاب متاثرین کے درمیان 800 کھانے کے پیکیٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کے سیلاب متاثرین کے درمیان 800 کھانے کے پیکیٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم

دہلی کے سیلاب متاثرین کے درمیان 800 کھانے کے پیکیٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In