سہارنپور(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر کل معاملوں میں عصمت دری کے نصف سے زیادہ واقعہ ہونے پر ایم پی اور کانگریس لیڈر عمران مسعود نے جمعرات کو سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
مسعود نے کہا کہ عصمت دری کی دو واردا ت دیوبند کوتوالی کے تحت ہوئی ہے جبکہ بیہٹ ، گنگوہ اور تھانہ فتح پور علاقے میں بھی لڑکیوں اور دوشیزاؤں کے ساتھ عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کے معاملے سماج کو شرمسا کرنے کے لئے کام ہیں ہم کس منھ سے اترپردیش کے نظم ونسق اور سماجی حالت پر بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پوری ریاست کا یہی حال ہے۔ ریاستی حکومت اور بی جےپی نے فیض آباد ضلع میں ہوئی عصمت دری کے ایک معاملے کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا گیا۔ جبکہ مغربی اترپردیش ار ان کے اپنے پارلیمانی حلقے سہارنپو ر میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا ہے جب عصمت دری کے واقعات سامنے نہ آتے ہوں۔