حیدرآباد، 3 دسمبر (یو این آئی)تلنگانہ میں حکمراں بی آر ایس کی حلیف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے دوران نو اسمبلی حلقوں میں سے تمام سات سیٹوں پر قبضہ برقرار رکھا۔اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی موجودہ ایم ایل اے اکبرالدین اویسی نے اپنے چندرائن گٹہ حلقہ سے 81,467 ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی ضمانت ضبط کرادی۔
چارمینار سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار میر ذوالفقار علی، بہادر پورہ سے محمد مبین، ملک پیٹ سے احمد بن عبداللہ بلالہ، نامپلی سے محمد ماجد حسین، یاقوت پورہ سے جعفر حسین (جہاں ریاست میں انتخابات میں سب سے ووٹنگ درج ہوئی) اور کوثر محی الدین نے کارواں سے اپنی نشستیں برقرار رکھی ہیں۔تاہم پارٹی راجندر نگر (ایم سوامی یادو) اور جوبلی ہلز (ایم راشد فراز الدین) اسمبلی حلقوں میں ہار گئی۔پارٹی نے تلنگانہ میں 2018 کے اسمبلی انتخابات میں سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 2023 کے اسمبلی الیکشن میں مجلس کی ٹکٹ پر فتحیاب ہونے والوں کی تفصیل:
- اکبرالدین اویسی- چندرائن گٹہ اسمبلی سیٹ
ظفر حسین معراج- یاقوت پورہ اسمبلی سیٹ - ماجد حسین- نامپلی اسمبلی سیٹ
- کوثر محی الدین- کاروان اسمبلی سیٹ
- احمد بن عبداللہ بلالہ- ملک پیٹ اسمبلی سیٹ
- محمد مبین- بہادر پورہ اسمبلی سیٹ
- میر ذوالفقار علی- چارمینار اسمبلی سیٹ