ہفتہ, نومبر 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جی- 20 گارڈن کا افتتاح

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 7, 2023
in خاص خبریں
0
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جی- 20 گارڈن کا افتتاح
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ: جی- 20 سربراہی اجلاس کی ہندوستان کی صدارت کے تاریخی موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے یونیورسٹی کیمپس میں واقع تار بنگلہ میں شعبہ آراضی و باغات کے ذریعہ تیار کرائے گئے ایک شاندار جی-20 گارڈن کا افتتاح کیا۔ پروفیسر گلریز نے شعبہ آراضی و باغات کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ گارڈن، جی-20 کے تھیم ’ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘ اور ’مشن لائیف‘کے اہداف سے پوری طرح ہم آہنگ ہے جو کرہ ارض کی حفاظت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے یہ ایک قسم کا ’نالج پارک‘ ہو گا کیونکہ یہاں پر جی- 20 ممالک اور یورپی یونین کے قومی پرچموں کے عکس اور پودے لگائے گئے ہیں۔جی-20 گارڈن تفریح، فطرت سے قربت اور اہم عالمی موضوعات پر بیداری کا سنگم ہے۔ پروفیسر گلریز نے اسے حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، نجی کاروبار، تعلیم سے وابستہ افراد اور سول سوسائٹی کے درمیان یکجہتی کی خاطر پائیدار اور مساوات پر مبنی مستقبل کے لیے اجتماعی طور پر جدوجہد کرنے کی ایک پرزور عالمی اپیل قرار دیا ۔ شعبہ آراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی نے بتایا کہ 20 مختلف ممالک سے حاصل کردہ پودے یہاں لگائے گئے ہیں ۔ان میں ارجنٹائن کا پیلٹوفورم پٹیروکارپم (پیلا گلنار)، برازیل کا سیبا اسپیسیوسا (ریشم فلاس ٹری)، چین کا ٹرمینالیا بیلریکا (بحیرا)، جرمنی کا سیٹرس ایکس لیمن (لیموں)، انڈونیشیا کا ٹیکٹونا گرانڈس (ساگون)، جاپان کا پیونیپیرس ایس پی (کامن جونیپر)، کوریا کا پنس روکسبرگی (چیر پائن)، روس کا فیکس ایلاسٹکا (ربڑ کا پودا)، ترکی کا فیکس کیریکا (انجیر)، امریکہ کا پلومیریا روبرا (سرخ یاسمین)، آسٹریلیا کا کالیسٹیمون ویمینالس (بوتل برش)، کینیڈا کا آراکیریا کولمنارس (کک پائن)، فرانس کا پرونس پرسیکا (آڑو)، ہندوستان کا ساراکا آسوکا (سیتا اشوک)، اٹلی کا پیونیکا گرانیٹم (انار)، میکسیکو کا کاسوارینا ایکویسیٹیفولیا (سیٹی بجانے والا درخت)، جنوبی افریقہ کا کیگیلیا افریکانا (ساسیج ٹری)، سعودی عرب کا فینکس ڈیکٹی لائفیرا (کھجور پام)، مملکت متحدہ (یوکے) کا سیلکس مٹسوڈانا (کارک اسکریو ویلو) اور یورپی یونین کا مورس البا (سفید شہتوت) بطور خاص شامل ہیں۔افتتاحی تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، رجسٹرار مسٹر محمد عمران (آئی پی ایس) اور فائنانس آفیسر پروفیسر ایم محسن خان نے جی-20 گارڈن میں پودے لگائے۔ اس موقع پرعزت افزائی کرتے ہوئے ہیڈ مالی غلام صابر کے بدست گارڈن کاٹیج کا افتتاح کرایا گیا۔پروگرام میں یونیورسٹی کے اہلکار اور اساتذہ موجود رہے۔

Tags: جی- 20 گارڈنعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیوائس چانسلر
ShareTweetSend
Previous Post

بی وائی ایف کی جانب سے مفت الیکشن کارڈ کیمپ کا انعقاد

Next Post

آتشی نے سرائے کالے خاں میں بن رہے فلائی اوورکے کام کا معائنہ کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آتشی نے سرائے کالے خاں میں بن رہے فلائی اوورکے کام  کا معائنہ کیا

آتشی نے سرائے کالے خاں میں بن رہے فلائی اوورکے کام کا معائنہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In