پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تلنگانہ سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح آج

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 29, 2023
in خاص خبریں
0
تلنگانہ سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح آج
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد :تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھرراو آج یہاں نوتعمیرسکریٹریٹ کی عمارت کاافتتاح کریں گے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی طبقات سے متعلق اہم فیصلوں کو منظوری دیں گے اور فائلوں پر دستخط بھی کریں گے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پہلے سے آبپاشی پراجکٹس کو ترجیح دینے والے چیف منسٹر کے سی آر نئے سکریٹریٹ میں آبپاشی پراجکٹس پر ہی پہلا جائزہ اجلاس طلب کریں گے ۔ ستیارام ۔ ستیااماں ساگر کا وزیر ہریش راؤ کی موجودگی میں جائزہ اجلاس طلب کریں گے ۔ شام میں 4 بجے سکریٹریٹ کی دوسری منزل کے میٹنگ ہال میں یہ اجلاس منعقد ہوگا ۔ سیاست نیوز کے مطابق اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے سی آر ریاست بھر کے سوشیل ویلفیر ہاسٹلس ، ریسیڈنشیل اسکولس ، آشرم اسکولس ، ماڈل اسکول اور کستوربا اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کے ڈائیٹ چارجس میں اضافہ سے متعلق فائیل پر دستخط کریں گے ۔ کابینی سب کمیٹی 30 لاکھ طلبہ کو فائدہ پہونچانے کے لیے ڈائیٹ چارجس میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی تجاویز تیار کی ہے اور انہیں منظوری بھی دی ہے ۔ ہاسٹلس اور اقامتی اسکولس میں زیر تعلیم 3 تا 7 کلاسیس کے طلبہ کے ڈائیٹ چارجس کو 950 روپئے سے بڑھاکر 1200 روپئے کردیا گیا ہے ۔ کلاس 8 ویں تا 10 ویں طلبہ کے لیے 1100 سے بڑھا کر 1400 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دسویں جماعت کے بعد کے کلاسیس کے طلبہ کو 1500 روپئے سے بڑھا کر 1875 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نظر ثانی چارجس پر تعلیمی سال 2023-24 سے عمل آوری ہوگی ۔ ڈائیٹ چارجس میں اضافہ سے حکومت پر سالانہ 350 کروڑ روپئے کا اضافی مالی بوجھ عائد ہوگا ۔ ڈائیٹ چارجس میں اضافہ کرنے پر انٹر اور اس سے آگے کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے ( ایم ٹی ایف ) میں بھی اضافہ کرنا پڑے گا ۔ اس پر مزید 200 کروڑ روپئے کا اضافی مالی بوجھ عائد ہوگا ۔ دلت بندھو اسکیم پر اسمبلی حلقہ میں 1500 کو منظوری دینے کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے ۔ جس کی چیف منسٹر منظوری دیں گے ۔ بجٹ میں 17 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ نوٹری اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی تجویز کو بھی چیف منسٹر منظوری دیں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے نئے سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ وقار کی عکاسی کے لیے جدید طریقوں سے سکریٹریٹ تعمیر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی پہلی ماحول دوست عمارت ہے ۔ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے ۔ سکریٹریٹ کے افتتاح کے پیش نظر اتوار کو لمبنی پارک ، این ٹی آر گارڈن ، این ٹی آر گھاٹ ، لیزر شو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ ن

Tags: افتتاحتلنگانہسکریٹریٹنوتعمیر شدہ عمارت
ShareTweetSend
Previous Post

سکندرآباد : بارش کے دوران نالے میں گرنے سے کمسن ہلاک

Next Post

دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ یکم مئی سے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ یکم مئی سے

دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ یکم مئی سے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In