منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پاکستان میں 10 لاکھ غیر مسلم ووٹرز کا اضافہ

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 4, 2023
in اخبارجہاں
0
پاکستان میں 10 لاکھ غیر مسلم ووٹرز کا اضافہ
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد (یو این آئی) پاکستان میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ 30 ہزار ہو گئی ہے جوکہ 2018 میں 36 لاکھ 30 ہزار اور 2013 کے عام انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں میں 27 لاکھ 70 ہزار تھی۔ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق اقلیتی ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار کا انکشاف نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے سینیٹر کامران مائیکل کی قیادت میں ایک بین المذاہب وفد کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے دوران کیا۔چیئرمین نادرا نے وفد کو بتایا کہ نادرا نے اب تک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 44 لاکھ 30 ہزار افراد کو رجسٹر کیا ہے جن میں عیسائی، ہندو، بدھ مت اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
مشاورتی اجلاس میں سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر دانش کمار، سینیٹر انور لال ڈین، سینیٹر کرشنا بائی، رکن قومی اسمبلی عامر نوید جیوا اور رکن صوبائی اسمبلی شکیل مارکس کھوکھر نے شرکت کی۔
بین المذاہب وفد نے چیئرمین نادرا کو شناختی کارڈ کے حصول میں اپنی برادریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
طارق ملک نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق پاکستان کے کسی بھی دوسرے شہری کے حقوق جتنے ہی اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں نے ریاست کے سیاسی و سماجی استحکام، ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کیا ہے، انہیں معاشرے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس ملک کے برابر کے شہری ہیں اور ہم سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 20 تمام شہریوں کو اپنے مذاہب پر عمل کرنے اور اپنے مذہبی امور چلانے کی آزادی دیتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ملک کے شہریوں کی شناخت کا محافظ ہونے کے ناطے نادرا اپنی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی رجسٹریشن کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا ملک میں اقلیتوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ’آئیڈنٹِٹی ایمپاورمنٹ‘ کے عنوان سے ایک خصوصی رجسٹریشن مہم شروع کر رہا ہے۔
مشاورتی اجلاس اور مذکورہ مہم کا مقصد اقلیتی برادریوں کے افراد میں شناخت کے حصول کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے کیونکہ یہ انہیں اپنے سماجی، معاشی اور سیاسی حقوق کا استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔
اقلیتی رجسٹریشن کی 7 روزہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے طارق ملک نے کہا کہ ایک سال قبل بطور چیئرمین نادرا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے دیگر مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کی رجسٹریشن میں رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔طارق ملک نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ’انکلوسیو رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ‘ بنایا ہے تاکہ کوئی فرد رہ نہ جائے، علاوہ ازیں اقلیتی گروہوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پہلی بار شناختی کارڈ کا اجرا مفت کیا جائے گا۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اگر میاں بیوی بائیو میٹرک تصدیق فراہم کریں تو نکاح نامہ پیش کیے بغیر بھی شادی کی رجسٹریشن کی جا سکتی ہے، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی سہولت کے لیے حلف نامے کی بنیاد پر طلاق بھی نادرا میں رجسٹر کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا نے لوگوں کو ادارے کی پالیسی اور طریقہ کار کے بارے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن شروع کی ہے جسے وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
انہوں نے نادرا رجسٹریشن مراکز میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے خصوصی کاؤنٹر اور ترجیحی بنیاد پر سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Tags: اقلیتپاکستانغیر مسلم ووٹرز
ShareTweetSend
Previous Post

بی ایس پی ایم پی فضل الرحمان کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

Next Post

بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے: حسینہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے: حسینہ

بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے: حسینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In