سہارنپور(یواین آئی) اترپردیش کے گوشت کے بڑی کاروباریوں میں شامل سہارنپور سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان قریشی کے رہائشی و کاروباری ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری گذشتہ 40گھنٹوں سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں نے کئی اہم دستاویزات قبضے میں لئے ہیں۔ لمبے عرصے سے محکمہ انکم ٹیکس ایم پی اور ان کے کاروباریوں کے کاروبار پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس فی الحال اس ضمن میں کچھ بھی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
بی ایس پی ایم پی کی سہارنپور تھانہ گاگل ہیڑی گاؤں ہروڑا میں اور پنجاب کے ڈیرا بسی میں کوشت کی بڑی فیکٹریاں ہیں اور ضلع کے بیہٹ علاقے میں اسٹون کریشر ہے۔ دہلی، غازی آباد، دہرادون اور ہریانہ کے انکم ٹیکس افسرن کے بڑی ٹیم نے قریشی کے ان کاروباری ٹھکانوں اور سہارنپور کے لنک روڈ و ڈھولی کھال واقع رہائش گاہوں پر منگل کی صبح چھاپے ماری کی کاروائی کا آغاز کیا تھا جو بدھ کی دیر شام تک جاری تھا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر وپن تاڈا نے پولیس لائن سےوافر تعداد میں پولیس نفری فراہم کرائی ہے۔ آئی ٹی بی پی کی خاتون اہلکار چھاپے ماری کے دوران رہائش اور کاروباری مقامات پر تعینات ہیں۔ ایم پی فضل الرحمان قریشی اور ان کے اہل خانہ کا باہر کسی سے بھی کوئی رابطہ نہیں کرنے دیا گیا ہے۔